نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔
پاکستانی سینما نے بین الاقوامی سطح پر ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں فلم ’لوو گرو‘ کا ٹریلر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر پیش کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فلم کو اس اسکرین کی زینت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
اس رومانوی مزاحیہ فلم کے ٹریلر کی نمائش کے موقع پر دونوں سپر اسٹارز بھی موجود تھے۔ انہوں نے مداحوں سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور اس یادگار لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DJ7He2ZM9Ob/
فلم کا ٹریلر ٹائمز اسکوائر پر موجود افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ’لوو گرو‘ کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو کئی لڑکیوں کے دل جیتنے کے بعد حقیقی محبت کو سمجھتا ہے، اور کہانی میں نیا موڑ اس وقت آتا ہے جب ماہرہ خان کے والد، جاوید شیخ، اُسے ایک بڑی ذمہ داری سونپتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹائمز اسکوائر پر لوو گرو
پڑھیں:
اسلام آباد؛ریکارڈ 35 دن میں مکمل ہونیوالا جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کیلیے کھل گیا
اسلام آباد؛ریکارڈ 35 دن میں مکمل ہونیوالا جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کیلیے کھل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: صرف 35 دن کے ریکارڈ وقت میں مکمل ہونے والا جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے ایک نیا تحفہ جناح سکوائر مری روڈ انٹر چینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو 35 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی 15 سے 20 منٹ کی مسافت کم ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ مدت میں نصوبہ مکمل کرنے پر سی ڈی اے، متعلقہ کمپنی کے حکام اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اتنی کم مدت میں منصوبے کو مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا۔
انہوں نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ مزید تندہی، محنت اور لگن سے کام کریں اور دارالحکومت کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات کریں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 35 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات پیدا ہوں۔ منصوبے کے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا اور بہترین اور معیاری تعمیر کو یقینی بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فیض آباد چوک، شاہین چوک اور کشمیر چوک پر پل کو چوڑا کرنے سمیت دیگر کئی منصوبوں پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس کا منصوبہ صرف 35 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہونگے وزیراعظم کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہونگے نیب نے رواں سال کے 3 مہینوں میں کتنے ارب کی وصولیاں کیں؟ تفصیلات جاری پشاور میں دفعہ 144 نافذ: ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اڑانے پر پابندی اسلام آباد الیکٹرک بس کا کرایہ 100 فیصد بڑھا دیا گیا، شہری پریشان عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر جج اور دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ذلت آمیز شکست؛ تھنک ٹینک نے رپورٹ جاری کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم