وزیراعظم شہباز شریف 25 مئی سے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کر یں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے 6 روزہ دورہ کے دوران وزیراعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالہ سے تبادلہ کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کو بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی تعریف اور ان کے کردار کے اعتراف کا موقع بھی ملے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شہباز شریف غیرملکی دورہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف غیرملکی دورہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ دورہ پاکستان میں ایرانی صدر کی طرف سے دعوت دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ایران جائے گا۔ وزیراعظم کی ایران کے سپریم رہنما سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، شہباز شریف ایرانی صدر کی دعوت پر ایران کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ دورہ پاکستان میں ایرانی صدر کی طرف سے دعوت دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ایران جائے گا۔ وزیراعظم کی ایران کے سپریم رہنما سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات ہوگی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا آئندہ ہفتے ترکیہ اور آذربائیجان کا دورہ بھی شیڈول کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم ترک اور آذربائیجان کی قیادت کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔