رحیم یار خان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا جن میں پولیس پر حملے، لوٹ مار کے دوران شہریوں کا قتل، ڈکیتی اور راہزنی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو عبدالغفور عرف غفوری کلہ مارا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا جن میں پولیس پر حملے، لوٹ مار کے دوران شہریوں کا قتل، ڈکیتی اور راہزنی شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھانہ صدر پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو ناکہ بندی کے دوران روکنے کی کوشش کی۔ اس پر موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔
پولیس نے ہلاک ڈاکو کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل، ناجائز اسلحہ اور متعدد گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالغفور عرف غفوری کلہ مختلف اضلاع میں جرائم کی طویل فہرست کا حامل تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں پولیس
پڑھیں:
ویانا: پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور آئی اے ای اے کے درمیان معاہدہ
تصویر سوشل میڈیا۔پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری ٹیکنالوجی کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔
ویانا میں ہونے والے معاہدے پر چیئرمین پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن راجہ علی رضا انور نے دستخط کیے۔ ترجمان کے مطابق معاہدے پر آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈی جی اور سربراہ محکمہ تکنیکی تعاون نے دستخط کیے۔
ترجمان کے مطابق جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے براہِ راست سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت کی جائے گی۔ پاکستان اور آئی اے ای اے نے 2026 تا 2031 کیلئے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق خوراک و زراعت، انسانی صحت و غذائیت کے شعبے میں تعاون کیا جائے گا۔ ماحولیاتی تبدیلی و آبی وسائل کا انتظام سےمتعلق تعاون کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق تین تکنیکی تعاون کے ادوار پر محیط اس فریم ورک میں پانچ کلیدی شعبے شامل ہوں گے۔
ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور آئی اے ای اے جوہری توانائی اور تابکاری و جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کریں گے۔