کراچی سے لاہور جانے والی پرواز آندھی کی زد میں آگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی،طیاروں کو شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں
مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے،پائلٹ نے انتہائی نامناسب موسم پر طیارے کوواپس موڑ لیا گیا
کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز آندھی کی زد میں آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی، طیاروں کو شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، انتہائی نامناسب موسم پر طیارے ک واپس موڑ لیا گیا۔پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو واپس موڑا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے ان کی مدد کی اور پرواز کا رخ کراچی کے لیے واپس موڑ دیا گیا۔اسلام آباد سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 6385 کو بھی کراچی منتقل کردیا گیا۔لاہور میں طوفانی بارش کے باعث کراچی کی دو پروازیں پی کے 305 اور پی ایف 405 کی روانگی میں بھی تاخیر ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد سے کراچی آنے والی دیگر شہروں کی پروازوں کو بھی موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں گرد کے طوفان کے بعد بارش شروع ہوگئی، طوفانی ہواؤں سے لاہور ہائیکورٹ میں درخت کا کچھ حصہ گر گیا، چڑیا گھر میں بھی درخت گرا، پارکنگ میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفان اور بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سے لاہور جانے والی ا ندھی کی زد میں نے والی
پڑھیں:
دوران پرواز مسافر کو دل کا دورہ، پھر کیا ہوا؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔
پرواز ای آر 701 کے مسافر کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑا، کپتان نے فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بروقت طبی امداد دے کر مسافر کی جان بچائی، 34 سالہ عبدالستار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر میں پی آئی اے کی دبئی سے کراچی آنے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے نتیجے میں پرواز کو میڈیکل بنیاد پر ملتان ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔
پی آئی اے کی پرواز میں موجود سینئر فضائی میزبانوں نے مسافر کو طیارے میں فوری طبی امداد دی تاہم ملتان ائیرپورٹ لینڈ کرتے ہی میڈیکل ٹیم طیارے میں پہنچ گئی۔
مسافر کو طبعیت بحال ہونے پر ملتان کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:اہم وزارتوں کے سیکرٹریز نجی شعبے سے بھرتی کرنے کا فیصلہ ، اشتہار جاری