فائل فوٹو 

صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی  پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

اپنے بیان میں رؤف عطا کا کہنا ہے کہ پہلے طیارے میں فنی خرابی کا کہہ کر پرواز کی روانگی میں تاخیر کی گئی، پھر ٹیک آف کے دوران رن وے پر طیارہ اچانک رک گیا۔

صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں موجود افراد خوف و ہراس کا شکار ہوئے، 2 مسافر بے ہوش ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور ایئرپورٹ پربرادراسلامی ملک کی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ، فنی خرابی سے مسافر خوفزدہ

لاہور(نیوز ڈیسک)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ اس موقع پر طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر واپس لینڈ کرنا پڑا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی، طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بہ حفاظت واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کو پارکنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ایئرکرافٹ انجینئرز نے فوری طور پر جہاز کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا ہے۔

پرواز میں موجود تمام مسافروں کو بہ حفاظت طیارے سے اُتار کر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ اگلے اعلان کے منتظر ہیں۔
مزیدپڑھیں:بہن کینسر سے لڑ رہی ہے، میرے لیے یہ صرف میچ نہیں تھا۔۔۔۔ بھارتی بولر کی کہانی نے سب کو رلادیا

متعلقہ مضامین

  • ترکش طیارے میں فنی خرابی: لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، مسافرخوفزدہ
  • ترکش ایئرلائن کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
  • نجی ایئرلائنز کی تمام پروازیں فوری طور پر معطل کی جائیں، صدر سپریم کورٹ بار
  • لاہور ایئرپورٹ پربرادراسلامی ملک کی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ، فنی خرابی سے مسافر خوفزدہ
  • جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے
  • سکردو جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، واپس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ
  • لاہور سے اسکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
  • غلطی سے فائر الارم بجنے پر مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگادی، 18 زخمی
  • بھارتی ایئرلائن کا پائلٹ پرواز سے چند لمحے قبل بے ہوش