کراچی، قانون کے رکھوالے بکرا چور نکلے، 7 پولیس اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں بکرے کی چوری کا ایک غیرمعمولی اور تشویش ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں چوری کا الزام کسی عام شہری پر نہیں بلکہ قانون کے محافظوں پر لگایا گیا ہے۔
عزیز آباد تھانے کے سات پولیس اہلکاروں پر ایک بکرا چرانے کا الزام عائد ہوا ہے، جس کے بعد تمام اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ غیرقانونی مویشی منڈی کے خلاف کارروائی کے دوران پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ ایک اہلکار کو بکرا علیحدہ کرتے اور پھر دوسرے اہلکار کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو اُسے لے کر روانہ ہو جاتا ہے۔
فوٹیج کے منظر عام پر آتے ہی معاملے نے سنگینی اختیار کر لی، ذرائع کے مطابق دو اہلکاروں کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ پانچ مزید اہلکار تفتیش کی زد میں ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل زیشان صدیقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تمام سات اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق انکوائری مکمل ہونے تک معطل اہلکاروں کو کسی بھی ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چوری کیا گیا بکرا بازیاب کر لیا گیا ہے اور اُسے اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
غفلت، کام چوری اور کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکار سزا کیلئے تیار رہیں: وزیر صحت پنجاب
---فائل فوٹوپنجاب کے وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صحت کی سہولتوں میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، غفلت، کام چوری اور کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکار سخت سزا کے لیے تیار رہیں۔
وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے لاہور میں پاک پتن ڈسٹرکٹ اسپتال کے معاملے پر اجلاس کی صدارت کی جس میں محکمۂ صحت میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں صحت کی سہولتوں میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ بھی سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ مریضوں کی فلاح اولین ترجیح ہے، بلا معاوضہ ادویات کی فراہمی میں تعطل، کمی یا کوتاہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیرِ صحت نے اسپتالوں میں ویجیلنس کمیٹیاں قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ویجیلنس کمیٹیاں اسپتالوں کے دورے کر کے خامیوں کی نشاندہی کریں گی۔