لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب کے اخبارات کو آئی پی ایل (ٹینڈر نوٹس) اشتہارات سابقہ پالیسی کے تحت فوری طور پر بحال کئے جا رہے ہیں۔ اس فیصلے پر آئندہ چند روز میں مکمل عمل درآمد ہوتا نظر آئے گا۔ یہ اعلان سید طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب نے اے پی این ایس پنجاب کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ غلام صغیر شاہد ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب، شفقت عباس ڈائریکٹر پی آئی ڈی لاہور بھی موجود تھے۔ سینیٹر سید سرمد علی صدر اے پی این ایس نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے کہا میں اور میری پوری ٹیم ہمیشہ حکومتی سطح پر آپ کی نمائندگی کرتی ہے۔ اخباری انڈسٹری کا کوئی بھی مسئلہ ہو ہم دلیل کے ساتھ حکومت کے سامنے آپ کی وکالت کرکے اسے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگرچہ آئی پی ایل اشتہارات کے اجراء کا مسئلہ بہت پہلے حل ہو جانا چاہئے تھا اس میں تاخیر کا سبب چند قانونی نکات تھے جنہیں حل کرلیا گیا ہے۔ اب اخبارات کو ٹینڈر نوٹس سابقہ پالیسی کے تحت جاری کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ علاقائی اخبارات جدید رجحانات کے تحت اپنے صفحات کو قومی اخبارات کے مقابلے میں خوب سے خوب تر بنائیں۔ غلام صغیر شاہد ڈی جی پی آر نے اس موقع پر کسی اخبار کے پبلشر کے انتقال کے بعد ڈیکلریشن کی وراثتی منتقلی تک اشتہارات کی بندش کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے روزنامہ تجارتی رہبر فیصل آباد کے اشتہارات فوری بحال کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ کسی پبلشر کے انتقال کی صورت میں ورثاء کو صرف یہ حلف نامہ جمع کرانا ہوگا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندر نئے پبلشر کی تقرری کے قانونی مراحل طے کرکے محکمہ اطلاعات کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت اخبارات کو درپیش مسائل روزانہ کی بنیاد پر حل کر رہا ہے۔ ڈی جی پی آر کی موجودہ ٹیم نے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی قیادت میں آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں اشتہارات کا بجٹ دو ارب سے بڑھا کر سات ارب کردیا ہے اور کوشش ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران یہ بجٹ مزید بڑھایا جائے۔ علاقائی اخبارات کو مقررہ پچیس فی صد کوٹے کے مطابق اشتہارات جاری کئے جا رہے ہیں۔ یکم مارچ 2024ء سے اب تک جاری اشتہارات کی 90 فی صد ادائیگیاں ہو چکی ہیں۔ ادائیگی میں تاخیر کا سبب بننے والی ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہیں ایک ماہ کے اندر اندر ادائیگیاں کرنے کا پابند بنایا جا رہا ہے۔ شفقت عباس ڈائریکٹر پی آئی ڈی لاہور نے شرکاء اجلاس کو اپنے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کم سٹاف کے باوجود پی آئی ڈی لاہور پورے پنجاب میں وفاقی محکموں کے اشتہارات کی منصفانہ تقسیم، بلوں کے نظام کی بہتری، بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ اخباری مالکان، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں اور پی آئی ڈی کے درمیان موثر رابطہ کاری کے لئے ایک مشترکہ واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ دور دراز علاقوں بشمول بلوچستان کے اخبارات کو بلوں کی ترسیل، ادائیگیوں اور اشتہارات کی تقسیم کا ایک موثر اور آسان طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران جمیل اطہر قاضی چیئرمین اے پی این ایس پنجاب کمیٹی، سینئر ارکان چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی، چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں امتنان شاہد نے محکمہ اطلاعات پنجاب، پی آئی ڈی لاہور کی موجودہ ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ایڈورٹائزنگ پالیسی، ادائیگیوں کا موجودہ نظام بے مثال ہے اس کی پورے پاکستان میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پی آئی ڈی لاہور شفقت عباس کی جاری خدمات کو بھی انتہائی قابل تحسین قرار دیا گیا۔ اے پی این ایس پنجاب کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جمیل اطہر قاضی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اس موقع پر تجارتی رہبر کے پبلشر عتیق الرحمن اور روزنامہ غریب فیصل آباد کے ایڈیٹر تنویر شوکت کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ بعدازاں پنجاب کے اخبارات کو درپیش مسائل پر غور اور آئی پی ایل اشتہارات کی مسلسل بندش پر تشویش اور فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس نے اس امر پر بھی غور کیا کہ تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود اخباری انڈسٹری بدستور مالی مشکلات کا شکار ہے۔ مہنگائی کے تناسب سے آئندہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کا دو فی صد اشتہاری بجٹ میں اضافہ مختص کیا جائے۔ شرکاء اجلاس نے پریس رجسٹرار کی جانب سے باقاعدہ انکم ٹیکس ادا کرنے والے اخباری مالکان سے انکم ٹیکس، بینک اکاؤنٹس، ذرائع آمدن بارے غیرضروری تفصیلات طلب کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ایسے غیرقانونی اقدامات کو آزادی صحافت کے منافی قرار دیا۔ شرکاء اجلاس نے کسی اخبار کے ڈیکلریشن کی وراثتی منتقلی کے کٹھن مراحل کے دوران سی ٹی ڈی، خفیہ ایجنسیوں سے جانچ پڑتال کو انتہائی توہین آمیز قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اجلاس میں جمیل اطہر قاضی چیئرمین پنجاب کمیٹی کے علاوہ مجیب الرحمن شامی، امتنان شاہد، عثمان مجیب شامی، بلال محمود‘ محسن ممتاز سیال، سید منیر جیلانی، سید سجاد بخاری، محسن بلال، ہمایوں طارق، عمران رضا، شہزاد حسین ، صفدر علی خان، محمد اویس رازی، مدثر اقبال، شاہد محمود، نوید چودھری، تنویر شاہ‘ نوراللہ، ہمایوں گلزار، اشرف شریف، راؤ امجد اقبال، عمران اطہر قاضی، عرفان اطہر قاضی نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ا ئی ڈی لاہور کے اخبارات کو اے پی این ایس اشتہارات کی پنجاب کمیٹی ئی پی ایل کے دوران رہا ہے

پڑھیں:

پی پی ایس سی کامختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان

قیصرکھوکھر : سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب پولیس، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس، اور دیگر محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔

سورج کل بیت اللہ کے عین اوپر سے گزرے گا

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق: پنجاب پولیس، بہاولپور ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی اسامیوں کے لیے 225 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔

جنرل ہسپتال: ایکوکارڈیوگرافی ٹیسٹ کے منہ مانگےپیسےوصول کرنیکاانکشاف

پنجاب پولیس، ڈی جی خان ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی اسامیوں کے لیے 228 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پنجاب پولیس، شیخوپورہ ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی اسامیوں کے لیے 242 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پنجاب پولیس، گوجرانوالہ ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 91 اسامیوں کے تحریری نتائج جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں 265 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

گیس سیکٹر کا 3 ہزار ارب گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ آئی ایم ایف کے سپرد

پنجاب پولیس، سرگودھا ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 107 اسامیوں کے تحریری نتائج جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں 205 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹاؤن پلاننگ) کی 35 اسامیوں کے لیے تحریری و انٹرویو مراحل مکمل ہونے کے بعد 34 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ اقلیتوں کے کوٹے پر مختص ایک آسامی موزوں امیدوار نہ ہونے کی بنا پر خالی رہ گئی ہے۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب حج کی ادائیگی کیلئے اسمبلی عرب روانہ

پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ) میں کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن کی اسامیوں کے لیے خواتین کوٹے پر 4 اور خصوصی افراد کے کوٹے پر ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت بجٹ 13 جون کو پیش کرے گی
  • لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا اضافے کا فیصلہ
  • سندھ ہائیکورٹ کا بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ کے ملازمین کی مشروط بحالی کا حکم
  • پی پی ایس سی کامختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان
  • انا للہ و انا الیہ راجعون ،سینئرسیاستدان انتقال کر گئے
  • سینئر سیاستدان اختر حسین رضوی انتقال کر گئے
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کو عہدے پر بحال کرنے کا حکم
  • حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ، برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹ مفت جاری کرنے کا اعلان