Daily Ausaf:
2026-07-24@02:41:29 GMT

کیا پنجاب میں 2 پاور ہاؤسز کام کررہے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)مریم نواز اس وقت ایک طاقتور وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، ٹرانسفر، پوسٹنگ یا کوئی اور کام سب وزیراعلیٰ کی مرضی کے مطابق ہورہے ہیں۔ کچھ روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی ایز کو کہاکہ جو کام میں کام کررہی ہوں تمام لوگ اس کو اون کریں اور اس کا کریڈٹ لیں۔

کچھ ماہ قبل نواز شریف نے بھی پنجاب کے تمام ڈویژنز کے لیگی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کی تھیں جس میں ان کو یہی ہدایات دی گئی تھیں کہ اگر تجاوزات کے حوالے سے حلقوں میں انہیں تنقید کا سامنا ہے تو اپنے حلقے کے لوگوں کو بتائیں کہ شہروں کی خوبصورتی کے لیے یہ ضروری ہے، ان ملاقاتوں کے حوالے سے ذرائع سے یہ خبریں بھی چلائی گئیں کہ نواز شریف نے کابینہ میں توسیع کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ لاہور کے علاوہ پنجاب کے مختلف ڈویژنز سے ایک ایک صوبائی وزیر بنایا جائے گا۔

اب ذرائع کے مطابق ابھی تک کابینہ میں توسیع کا فیصلہ نہیں ہوا، تاہم بجٹ منظوری کے بعد اس معاملے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ’جن ایم پی ایز کو امید تھی کہ وہ کابینہ میں شامل ہو جائیں گے وہ اب قیادت سے خاصے ناراض نظر آتے ہیں۔‘

اراکین اسمبلی کے کام نہ ہونے کی وجہ سے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب سے شکایات ہیں، جس کی وجہ سے اب ایم پی ایز کا رخ اسپیکر ہاؤس کی طرف ہے۔ اگرچہ پنجاب میں پاور کا مرکز وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ ہے مگر اسپیکر ہاؤس میں بھی اپنی طاقت کا بھر پور استعمال کیا جا رہا ہے۔

اراکین اسمبلی کیوں اسپیکر ہاؤس کی طرف دیکھ رہے ہیں؟
لیگی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں اراکین اسمبلی کی شنوائی نہ ہونے کے باعث ایم پی ایز نے اسپیکر ہاؤس کی طرف رخ کرلیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ایوان میں موجود اراکین کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، کچھ عرصہ قبل صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی کی سیکریٹری معدنیات بابر امان نہیں سن رہے تھے تو اس معاملے کو پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کو ریفر کیا گیا جس میں چیئرمین استحقاق کمیٹی سمیع اللہ خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو بتایا کہ سیکریٹری معدنیات ایک ذہنی مریض ہیں۔

چیئرمین استحقاق کمیٹی نے سیکریٹری معدنیات کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز دی جس پر اسپیکر صوبائی اسمبلی ملک احمد خان نے بابر امان کو عہدے سے ہٹا کر معاملہ جوڈیشل کمیٹی کو بھیج دیا۔

ملک احمد خان نے کہاکہ استحقاق کمیٹی 4 روز میں سیکریٹری معدنیات پر مفصل رپورٹ تیار کرے، چیف سیکریٹری ان کو عہدے سے ہٹا کر کاپی وزیراعلیٰ اور پنجاب اسمبلی کو بھیجیں، جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اس طرح کا ایک اور معاملہ بھی سامنے آیا جب اراکین نے سیکریٹری صحت کے حوالے شکایات کے انبار لگا دیے، یہ شکایات کے انبار بھی اراکین نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے سامنے رکھے۔

پنجاب اسمبلی کے 50 سے زیادہ اراکین اسمبلی نے سیکریٹری صحت علی جان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کراتے ہوئے کہاکہ یہ عوامی نمائندوں کی سفارشات ماننے سے انکاری ہیں، جس پر انہیں بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

’مریم نواز کے پسندیدہ بیوروکریٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا‘
سابق سیکریٹری صحت علی جان وزیراعلیٰ مریم نواز کے پسندیدہ بیوروکریٹس میں سے تھے۔ شہباز شریف کے دور میں بھی وہ سیکرٹری صحت کے طور کام کرتے رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اراکین اسمبلی کی نظریں اس وقت اسپیکر ہاؤس کی طرف ہیں، اسپیکر ہاؤس میں اراکین اسمبلی کا تانتا بندھا رہتا ہے، اراکین اسمبلی کے چھوٹے موٹے کام اسپیکر ملک احمد خان اپنی طاقت کے ساتھ حل کروا رہے ہیں۔

اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات نہیں ہوتی، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ ایم پی ایز کی سنتا نہیں ہے، سینیئر وزیر مریم اورنگرزیب بھی کسی کی نہیں سنتیں، اور غیر منتخب لوگ عہدوں پر بیٹھ گئے ہیں جسکی وجہ سے اراکین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اسپیکر ملک احمد خان کی طرف اراکین اسمبلی دیکھ رہے ہیں، اسپیکر بھی ان کی سنتے ہیں اور معاملات حل کرتے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے دروازے سب کے لیے کھول رکھے ہیں وہ عوام کی ترجمانی بھر پور طریقے سے کر رہے ہیں۔

کسی ایم پی اے کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے، اسپیکر ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بتایا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو بااختیار بنایا گیا ہے، اور اب ایوان بااختیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے استحقاق کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیوں کو مضبوط بنایا ہے، اسپیکر کو آئین کے مطابق پاورز دی گئی ہیں میں ان کو استعمال کر رہا ہوں، آئین سے ہٹ کر کچھ نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ جو لوگ منتخب ہو کر ایوان میں آئے ہیں ان کی سنی جائے، انہیں مضبوط بنایا جائے، پنجاب اسمبلی کے ایوان کو مضبوط بنایا جائے، کسی ایم پی اے کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کسی ایم پی اے کی تضحیک اس ایوان کی تضحیک ہے، جو میں برداشت نہیں کروں گا، میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
مزید پڑھیں :وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے جڑواں شہروں سمیت 13بڑے شہروں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی اسمبلی ملک احمد خان اسپیکر ہاؤس کی طرف سیکریٹری معدنیات استحقاق کمیٹی اراکین اسمبلی کو عہدے سے ہٹا ایم پی ایز اسمبلی کی مریم نواز اسمبلی کے کی تضحیک کے مطابق نے کہاکہ رہے ہیں

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش