پی ایس ایل 10: سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی کون، اور وکٹیں کس کی زیادہ ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل لاہور قلندرز نے جیت لیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین، قذافی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
جواب میں لاہور قلندرز نے ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
ایونٹ کے دوران سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 449 رنز اسکور کیے اور اسکور ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔
اسی طرح بولرز میں پہلا نمبر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا ہے، جنہوں نے 312 رنز دے کر 19 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکسان سپر لیگ کا فائنل 18 مئی کو لاہور میں ہونا تھا، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کرنا پڑا اور سیز فائر کے بعد دوبارہ شیڈول جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل فائنل: ابرارالحق کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائنل کو پاکستان بحریہ کے نام کیا تھا، فائنل میں پہلی اننگز کے بعد تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بحریہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا، اور اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل پی سی بی قذافی اسٹیڈیم لاہور قلندرز وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل پی سی بی قذافی اسٹیڈیم لاہور قلندرز وی نیوز لاہور قلندرز پی ایس ایل سپر لیگ
پڑھیں:
افغانستان کو دھچکا، اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر
افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق انجری ٹھیک نہ ہونے کے باعث دبئی میں جاری ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ عبداللہ احمدزئی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
کرک انفو کے مطابق نوین الحق کو یو اے ای میں کھیلی گئی سہ فریقی سریز نہ کھیلنے کے باوجود ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ نوین کندھے کی انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور میڈیکل ٹیم نے ان کو فٹ قرار نہیں دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نوین کے مکمل طور پر فٹ ہونے تک ان کا علاج اور ری ہیبلیٹیشن کا عمل جاری رہے گا۔
عبداللہ احمدزئی (جو ایشیا کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں تھے) ایونٹ سے قبل یو اے ای میں کھیلی گئی سہ فریقی سیریز میں افغان اسکواڈ کا حصہ تھے جہاں انہوں نے یو اے ای کے خلاف اکلوتا میچ کھیلا اور تین اوورز میں 31 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی۔ مجموعی طور پر وہ 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 15 وکٹیں لے چکے ہیں۔