فوزیہ ناز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
فوزیہ ناز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت پر فخر ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن بنیا ن مرصوص سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ فوزیہ نازنے کہا کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہ صرف قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے بلکہ دنیا بھر میں پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت پاکستان کے عسکری وقار کی علامت ہے۔پاکستان نے معرکہ حق کے بعد عالمی سطح پر نئی شناخت حاصل کی ہے۔ سید عاصم منیر کو یٹن آف فیلڈ مارشل ملنا قوم کے اعتماد اور عسکری پیشہ وارانہ عظمت کا ثبوت ہے۔
فوزیہ ناز نےبھارت کے خلاف آپریشن میں تاریخی کامیابی پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قومی سلامتی اور وقار کے تحفظ پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلندن میں آتشزدگی: پاکستانی خاتون اور تین بچے جاں بحق، ایک شخص گرفتار پنجاب میں آندھی و طوفان سے ہلاکتوں اور نقصان پر رپورٹ جاری، 14 افراد جاں بحق، 101 زخمی پاکستان میں بھارتی حکومت کے زیر سرپرست دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا 24 کروڑ لوگوں کی بقا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کا انتباہ الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کیلئے پی آئی سی سے واپس جیل منتقل کردیا گیا اسلام آباد؛ریکارڈ 35 دن میں مکمل ہونیوالا جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کیلیے کھل گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو فوزیہ ناز
پڑھیں:
سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چترال (صباح نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ترقی، عوام کی خوشحالی، دہشت گردی و بدامنی کے خاتمے کے لیے سب کو ساتھ مل کر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پاکستان کے لیے جو قربانیاں دیں وہ فراموش نہیں کی جا سکتیں‘ نوجوانوں کو علم و ہنر سے آراستہ کرکے ملکی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں گے، چترال میں دانش اسکول وفاقی حکومت کا تحفہ ہے، گیس پلانٹ فی الفور نصب کیا جائے گا‘ اپر چترال میں اسپتال قائم اور بجلی کے ٹیرف کا معاملہ حل کیا جائے گا۔ وہ جمعے کو دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہونے پر فون کرکے مبارکباد دی، انہیں پیشکش کی کہ مل کر ترقی ، خوشحالی ، بدامنی و دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کریں، وفاق ان سے مکمل تعاون کرے گا۔ وزیر اعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ ان کی پیشکش قبول کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور نوجوان افرادی قوت کی صورت میں قیمتی سرمائے سے مالامال ہے انہیں تعلیم و ہنر فراہم کرکے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مئی میں4 روز کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ انہوں نے افواج پاکستان کی بہادری اور مہارت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے اپنی صلاحیتوں کا ایسا لوہا منوایا کہ آج دنیا اس کی معترف ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا، امن کے لیے ان کا کردار تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ، جنگ بندی نہ ہوتی تو بہت جانی نقصان ہوتا۔ وزیراعظم نے اپر چترال کیلئے وفاق کی طرف سے یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے تختی کی نقاب کشائی کرکے چترال میں دانش سکول کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا۔