مقبوضہ کشمیر: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر، پاکستانی پرچم والے پوسٹر آویزاں
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
سری نگر (نوائے وقت رپورٹ / کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو منہ توڑ جواب کے پوسٹر آویزاں کر دئیے گئے۔ پوسٹروں پر پاکستانی پرچم‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر موجود ہیں۔ پوسٹروں پر رافیل سمیت بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے جے 10 سی لڑاکا طیاروں کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیرکنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی ہے۔ ایس آئی اے کی ٹیموں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پونچھ، راجوری، رام بن اور ادھم پور اضلاع میںکم از کم 18 مقامات پر چھاپے مارے۔ جبکہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں شہریوں نے پینے کے پانی کی جاری قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں لوگوں نے علاقے کی مرکزی سڑک بلاک کر دی۔ انہوں نے عوام دشمن پالیسیوں پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ دوسری جانب ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں زور دار دھماکوں سے پھٹنا شروع ہو گئی۔ ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگل میں آگ لگنے سے کئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے ادارے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے موثر کردار ادا کیا اور بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارت کو جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔ عطاء اللہ تارڑ کے مطابق چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی اور مودی حکومت کو عبرتناک شکست ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ پہلگام واقعے کی حقیقت دنیا کے سامنے آچکی ہے جبکہ پاکستان نے اس حوالے سے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک بھی پہنچ چکا ہے اور عسکری شکست کے بعد بھارت کھیلوں میں بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے اور دنیا کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایسی تہذیب کا وارث ہے جہاں روایات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔
Post Views: 6