وفد سے ملاقات میں بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا اور معصوم لوگوں کو رات کی تاریکی میں شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اور حملہ آور ہوا۔ ہماری پاک افواج نے بھارت کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور اُس کے جنگی جنون کو خاک میں ملایا۔ ہم پاک افواج کی اس کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا، پولیٹیکل سیکرٹری ہمراہ صدر سکندر بیگ اور صدارتی کوارڈینیٹر چوہدری امجد محمود آرائیں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا اور معصوم لوگوں کو رات کی تاریکی میں شہید کیا۔ بھارت، پاک افواج کی طرف سے جوابی کارروائی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا اور اُس نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا اور معصوم لوگ شہید ہوئے۔ پاک فوج اور پاک فضائیہ کی طرف سے جوابی کارروائی میں بھارت کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا اور مودی سرکار کو اس وقت اپنے ملک کے اندر ہزیمت کا سامنا ہے۔ بھارت کی اس شکست پر بھارتی عوام نریندر مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے۔

صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت اب دفاعی پوزیشن پر آ چکا ہے اور ہم سب کو مل کر تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش ایک خوش آئند اقدام ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں اور امریکی صدر کی طرف ثالثی کی پیشکش کی وجہ سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر اُجاگر ہوا ہے اور انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز ہوئی ہے، اس لئے ہم سب کو مل کر بالخصوص اوورسیز کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی جنگی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے لئے کمر بستہ ہونا پڑے گا تاکہ مودی کے ان مکروہ عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور کے عوام کے مسائل کا حل اور تعمیر و ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میرپور کے عوام نے مجھے9 مرتبہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا رکن منتخب کیا یہ اعزاز آج تک کسی کے پاس نہیں ہے۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور کے عوام کے جتنے مسائل ہیں وہ جلد حل کیے جائیں گے اور اس حوالے سے میں خود اپنی نگرانی میں میرپور کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراؤں گا اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا رات کی تاریکی میں میرپور کے عوام مسئلہ کشمیر پاک افواج نے کہا کہ کہ بھارت کی طرف

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع