دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا، بلاول
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کاکہنا ہے کہ دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات جیسے عالمی چیلنجز کا حل صرف باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے ممکن ہے، نفرت، جنگ اور جارحیت کا مقابلہ نئی نسل کو کرنا ہوگا، کیونکہ مستقبل کا دار و مدار تنازعات نہیں بلکہ پرامن بقائے باہمی، ترقی، اور خوشحالی پر ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ خطے میں امن کا قیام پاکستان اور بھارت دونوں اقوام کا مشترکہ مشن ہونا چاہیے، دونوں ممالک کی نئی نسلیں ماضی کی تلخیوں اور تاریخ کی زنجیروں کو توڑ کر ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھ سکتی ہیں۔
بلاول نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے نوجوان مل کر ایسی دنیا تشکیل دے سکتے ہیں جہاں بقائے باہمی، برداشت، تعاون اور خوشحالی کو فروغ ملے، وہ بھارتی میڈیا کے ذریعے اپنا مؤقف عوام کے سامنے رکھنے سے کبھی نہیں کتراتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اصل طاقت عوام کی آگہی اور سچائی میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نئی نسل نفرت، جنگ اور بدمعاشی کے خلاف کھڑی ہو سکتی ہے، ہم سب کو مل کر موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور معاشی و معاشرتی عدم مساوات جیسے مسائل کا سامنا کرنا ہوگا۔
پی پی چیئرمین کاکہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کا مستقبل اسی وقت محفوظ ہو سکتا ہے جب ہم نفرت کو رد کر کے مشترکہ فلاح کے ایجنڈے پر متحد ہوں، نوجوان معاشرتی بہتری اور بین الاقوامی بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے اموات کی تعداد میں اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں کی رفتار میں اضافے کے باعث دنیا بھر میں فضائی آلودگی اور حرارت سے اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔دی لانیسٹ کاؤنٹ ڈاؤن آن ہیلتھ اینڈ کلائیمٹ چینج میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق 1990 ء کی دہائی سے اب تک گرم موسم سے ہونے والی اموات کی تعداد 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب ہر سال اوسطاً 5 لاکھ 46 ہزار افراد گرم موسم کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔اسی طرح صرف 2024 میں ریکارڈ ایک لاکھ 54 ہزار ہلاکتیں جنگلات میں لگنے والی آگ سے پھیلنے والی فضائی آلودگی کے باعث ہوئیں۔ محققین نے بتایا کہ خام ایندھن جیسے پٹرول اور کوئلے کو جلانے سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے ہر سال 25 لاکھ اموات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اموات میں اضافہ اس وقت ہوا ہے جب امریکا سمیت کچھ ممالک کی جانب سے موسمیاتی وعدوں پر یوٹرن لیا گیا ہے۔ رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ دنیا کے ہر کونے میں موسمیاتی تبدیلیوں سے انسانی صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔