حوالدار لالک جان کا یوم شہادت: صدر، وزیراعظم، سروسز چیفس کا خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
راولپنڈی؍ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ این این آئی)حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت عقیدوت واحترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی جس میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چاق و چوبند دستے نے حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر سلامی دی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق 7 جولائی 1999 ء کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔ دریں اثنا صدر نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شہید کی بہادری اور حب الوطنی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لیے جرأت و عزم کی روشن مثال ہے۔ قوم کو اپنے عظیم سپوت لالک جان شہید کی قربانی پر فخر ہے۔ شہید کی قربانی پاکستان کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور وطن کی خاطر عظیم قربانی دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی گلگت بلتستان کے عظیم سپوت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے بے مثال جرأت سے دفاع وطن کا روشن باب رقم کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف نیول سٹاف، چیف آف ایئر سٹاف اور مسلح افواج پاکستان کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کے دفاع میں بے مثال جرات، غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانی پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لالک جان شہید نے 1999میں دشمن کے تابڑ توڑ حملے بہادری سے پسپا کیے۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود میدان جنگ سے نکلنے سے انکار کیا اور آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کی قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور موجودہ و آئندہ نسلوں کے لیے حوصلہ اور عزم کا استعارہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر شہید کی قربانی عقیدت پیش
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔