WE News:
2025-07-10@11:55:18 GMT

کیا سونے کی قیمتوں میں کوئی بڑی کمی ممکن ہو سکتی ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

کیا سونے کی قیمتوں میں کوئی بڑی کمی ممکن ہو سکتی ہے؟

حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض خبروں نے عوام میں یہ تاثر پیدا کیا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں جلد نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے، اور اسی بنیاد پر خریداروں کو سونا نہ خریدنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ یہ صحیح وقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چلاس کے پہاڑوں میں دریائی مٹی سے سونا چننے والا قبیلہ

تاہم ماہرین اور مارکیٹ سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات، سرمایہ کاروں کے رجحانات اور موجودہ سیاسی استحکام کو دیکھتے ہوئے سونے کی قیمت میں کسی بڑی کمی کے امکانات فی الوقت بہت کم ہیں۔

سونے کی قیمت میں کمی کیوں ممکن نہیں ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

کراچی گولڈ ایسوسی ایشن کے ممبر عبداللہ چاند کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سونے کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سوشل میڈیا کی خبریں فیک ہیں، کیونکہ سونے کی قیمت وقت کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ تقریباً پچھلے ایک ماہ سے مستحکم ہے۔ کبھی 500 یا 1000 روپے کا اضافہ ہوتا ہے تو اگلے ہی دن اتنی ہی رقم کی کمی بھی ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کار سونا ریزرو کے طور پر خرید رہے ہیں، جس کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور فی الحال آگے بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ممکن نہیں لگ رہی۔ بجائے کم ہونے کے، سونا مزید مہنگا ہوتا نظر آ رہا ہے۔

معاشی ماہر راجہ کامران کا کہنا ہے کہ سونے کو ایک محفوظ ذریعۂ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے۔ جب بھی عالمی سطح پر تناؤ میں اضافہ ہوتا ہے یا کسی ملک میں معاشی سرگرمی سست ہونے لگتی ہے تو سرمایہ کار کمپنیاں اور اسٹاک مارکیٹوں سے سرمایہ نکال کر سونے کی خریداری کرتے ہیں۔ سونے کو پہلے کرنسی کے مبادلہ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، مگر اس وقت یہ طریقہ کار بھی تبدیل ہو چکا ہے۔

ہم دیکھ رہے ہیں کہ عالمی سطح پر جاری ملکوں کے درمیان مسلح تصادم کا بتدریج خاتمہ ہو رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان معرکۂ حق مئی 2025ء، اور اسرائیل کے ایران پر حملوں اور ایران کی جوابی کارروائی کے بعد مستقبل قریب میں ممکنہ طور پر یہ سوچا جا رہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت فوری طور پر دوبارہ جنگ کے لیے تیار نہیں ہیں، جبکہ روس اور یوکرین کی جنگ بھی کسی خاتمے کی طرف جا رہی ہے۔ اسی طرح غزہ کی جنگ بندی پر بھی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا سونا 4 لاکھ روپے تولہ سے تجاوز کرنے لگا ہے؟

اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے شروع کی جانے والی ٹرمپ ٹریڈ وار میں بھی استحکام نظر آ رہا ہے۔ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے سے عالمی سطح پر تجارتی جنگ کا محاذ ٹھنڈا ہوتا نظر آ رہا ہے۔

اس سے یہی محسوس کیا جا رہا ہے کہ سونے کی قیمت میں عالمی تناؤ کی وجہ سے جو اضافہ ہوا تھا، اس میں کریکشن کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ اور وہ کریکشن اس وقت واضح ہو گی جب سرمایہ کار سونے کی فروخت کر کے اپنا سرمایہ عالمی تجارت اور اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے حصص کی خریداری پر منتقل کریں گے۔

راجہ کامران کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق سونے کی طلب میں زیورات، ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس اور دیگر صنعتوں میں سونے کا استعمال کم ہوا ہے، جبکہ سونے میں ہونے والی سرمایہ کاری میں 170 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی قیمت پر جب منافع میں کمی ہوگی اور اس سے بہتر منافع سرمایہ کاروں کو دیگر شعبہ جات میں ملے گا، تو وہ سونے کی فروخت پر توجہ دیں گے، جس سے سونے کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے

معاشی ماہر عابد سلہری کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں اس وقت نسبتاً مستحکم ہیں، اگرچہ معمولی منفی رجحان ضرور دیکھا جا رہا ہے۔ سونے کی قیمتوں کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں، کیونکہ ان کا انحصار مکمل طور پر عالمی طلب و رسد پر ہوتا ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے مجوزہ ٹیرف 9 جولائی کو فائنل ہونے تھے، تاہم اب اس تاریخ کو مؤخر کر کے یکم اگست کر دیا گیا ہے۔ جب تک یہ فیصلے حتمی شکل اختیار نہیں کرتے، سونے کی قیمتوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹک: دریائے سندھ سے غیرقانونی طور پر سونا نکالنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، مقدمہ درج

ایک اور اہم عنصر امریکی معیشت سے جڑا ہے۔ ٹرمپ کا متنازع ’بگ بیوٹیفل ٹیکس بل‘، جس کا اثر آج عالمی سطح پر سامنے آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بل کی وجہ سے امریکا کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ ایسے حالات میں سرمایہ کار اکثر سونے کی جانب رجوع کرتے ہیں، جو کہ ایک محفوظ سرمایہ سمجھا جاتا ہے۔ لہٰذا اس وقت سونا خریدنے میں ڈرنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے، کیونکہ فی الحال کوئی بڑی کمی کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل امریکا ایران جنگیں راجہ کامران روس سونا صدر ٹرمپ عبداللہ چاند غزہ گولڈ معاشی ماہر عابد سلہری یوکرین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل امریکا ایران جنگیں راجہ کامران عبداللہ چاند گولڈ معاشی ماہر عابد سلہری یوکرین سونے کی قیمتوں میں سونے کی قیمت میں کہ سونے کی قیمت عالمی سطح پر یہ بھی پڑھیں سرمایہ کار جا رہا ہے اضافہ ہو کا کہنا اور اس

پڑھیں:

پاکستان، ایران اور ترکیہ مل جائیں تو دنیا کی کوئی قوت ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی ، ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نےکہا ہے کہ صہیونی حکومت نے 12 روز تک ایران پر جارحیت کی ، 12روزہ جنگ میں پاکستان کی حکومت،عوام ایران کو سفارتی سطح پر سپورٹ کر رہےتھے، پاکستانی وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے شدید الفاظ میں جارحیت کی مذمت کی ، پاکستانی مندوب جو ہمیں اسٹینڈ چاہیے ہوتا تھا لیتے تھے، پاکستان کے سینیٹ اور قومی اسمبلی نے ہمارے حق میں قرار داد پیش کی ، ہم اس سپورٹ پر پاکستان کے مشکور ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے ایرانی سفیر کا کہناتھا کہ شاید کوئی حادثہ بھی موثر نہ ہوتا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے اتنے نزدیک آتے، دونوں ممالک کے عوام اور حکومتیں نزدیک آئی ہیں، ہماری پارلیمنٹ نے پاکستان تشکر کا نعرہ لگا کراور صدر ایران نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا، شہدا کے جنازے میں ایرانی پرچم کے ساتھ ساتھ عوام کے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے تھے، پاکستان اور ایران ایک روح اور دوبدن ہیں، پاکستانی حکومت،عوام،دینی حلقے اور میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
ان کا کہناتھا کہ یہ دیکھنا ہو گا کہ ایران ،سعودیہ،ترکیہ اور پاکستان کو کن چینلنجز کا سامنا ہے، صہیونیوں کو امریکا اور یورپ سپورٹ کر رہے ہیں، وہ صہیونیوں کو اس علاقے کا چوہدری بنانا چاہتے ہیں، ایران ،پاکستان،سعودیہ،ترکیہ، مل کر اتحاد بنا سکتے ہیں، اس وقت ان تمام ممالک کے تعلقات اچھے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر اس کاز کو آگے لے جانا ہو گا، پاکستان،ایران اورترکیہ مل جائیں تو دنیا کی کوئی قوت ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیار اور ایران کےپاس تیل کے ذخائر ہیں، ترکی صنعت اور جغرافیائی لوکیشن کی وجہ سے اہم ہے،یورپ کا دروازہ ہے، سعودیہ بھی اہم ہے،اگراس اتحاد میں چین آجاتا ہے تو بہت اچھا ہے، یہ ممالک خطرات اور اپنے مفادات کو بھی دیکھیں ۔
رضا امیری مقدم کا کہناتھا کہ ان ممالک میں کوئی اختلافات نہیں ہیں،بہت اچھا اتحاد بن سکتاہے، ٹرمپ کی ماضی کی تاریخ اچھی نہیں تھی، انہوں نے ہمارے کمانڈر سلیمانی کو شہید کیا تھا، ہم علاقائی سطح پر کشیدگی نہیں چاہتے تھے، ہم نے ان کی مذاکرات کی آفر کو تسلیم کیا،5ادوار ہو گئے تھے، ان ادوار میں اچھے معاہدے پر پہنچ گئے تھے ہم نتائج کے قریب تھے، چھٹے دور سے قبل امریکا کے اشارے پر اسرائیل نے شب خون مارا، ہمارے ملٹری قیادت،سائنسدانوں ،شہریوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے میزائلوں نے جواب دیا تواسرائیل کی سڑکیں غزہ کا نقشہ پیش کر رہی تھیں، امریکا نے حملہ کیا تو ہم نے ان کی سب سے بڑی بیس کو ہٹ کیا، اگلی رات ٹرمپ نے امیر قطر کے ذریعہ سیزفائر کی درخواست کی ، ہم نے کہاآپ کی جارحیت ختم ہو گی ہم پھر رکیں گے ، میں اس وقت ایران میں نہیں تھا نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں رائے نہیں دے سکتا، جس طرح تباہی ہوئی ہے تو ماہرین بھی مکمل رائے نہیں دے سکیں گے، حملوں سے جوہری پروگرام کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ہم 15سال سے اس طرح کی ایکسر سائز کر رہے تھے، ان کا خیال تھا کمانڈر کو شہید کرنے کے بعد ایران گر جائے گا، اگلے دن نئے کمانڈر تعینات ہوئے،انہوں نے شدید جواب دیا، ایٹمی ٹیکنالوجی تنصیبات تک محدود نہیں، سائنسدان اور بہت سارے ہمارے طلبہ کے ذہنوں میں ہے، اس ٹیکنالوجی کو ختم نہیں کر سکتے، ہو سکتا کہ وہ ہمارے سینٹری فیوجز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ایران کے سفیر کا کہناتھا کہ پاکستان کے ساتھ ہماراتعاون جاری ہے، جومسائل ہیں وہ بارڈر کے ساتھ ہیں، وہ علاقہ پہاڑی اور دشوار گزار ہے، پاکستان اور ایران کے مفادات ماضی کی نسبت اب بہت زیادہ ایک جیسے ہیں، دہشتگرد گروپس کو اسلحہ ،سہولیات دونوں ممالک کے دشمن فراہم کر رہےہیں، دونوں ممالک کی سیکیورٹی تعاون جاری ہے اور رہے گا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
  • آج بروز جمعرات 10 جولائی سونا کی فی تولہ قیمت کیا ہوگی؟جانئے
  • سونے کی قیمت میں 3ہزار روپے کمی
  • پاکستان، ایران اور ترکیہ مل جائیں تو دنیا کی کوئی قوت ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی ، ایرانی سفیر
  • سونا فی تولہ 3000روپے سستا
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
  • سونا پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،ہوش اڑ ادینے والی خبر آگئی
  • سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان، فی تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہوا؟
  • سونا 25 ڈالر کی کمی سے 3310 ڈالر فی اونس کا ہوگیا