جناح ہاؤس حملہ کیس، عالیہ حمزہ، محمود الرشید سمیت پی ٹی آئی کے 254 کارکنوں و رہنماؤں پر فردم جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں میاں محمود الرشید، عالیہ حمزہ اور اعجاز چوہدری سمیت پارٹی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا، سپریم کورٹ
لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی۔
عدالت نے رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں، انسدادِ دہشتگردی عدالت
یاد رہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 2 ملزمان وفات پاچکے ہیں، جبکہ مقدمے میں 10 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اعجاز چوہدری پی ٹی آئی جناح ہاؤس حملہ کیس عالیہ حمزہ محمود الرشید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری پی ٹی ا ئی جناح ہاؤس حملہ کیس عالیہ حمزہ محمود الرشید جناح ہاؤس حملہ کیس محمود الرشید عالیہ حمزہ پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عرب اسلامی سربراہ اجلاس: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد ، ترک صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا : قطرکے دارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت کئی ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔
اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر ،فلسطینی صدر محمود عباس ،تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس پرتپاک انداز اور گرمجوشی سے ملے۔