کراچی:

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری، دلیری اور حکمت عملی کا ایسا مظاہرہ کیا جس سے دشمن پسپا ہوا، میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے بیانیہ کی جنگ کلیدی کردار ادا کیا، اب بھارت کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں رہا۔

کراچی میں  مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثمینہ قاسم کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے مسلح افواج کے سربراہان اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فضائیہ اور بحریہ الرٹ تھیں، بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ ہمارے ساحلوں کا رخ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تاریخی فتح سے نوازا، بھارت کے جہاز گرے، اس کی ملٹری تنصیبات کو نقصان پہنچا، اب بھارت بیک فٹ پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ، آذربائیجان اور ایران کے دورے کریں گے، ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کا قابل اعتماد دوست قرار دیا اور کہا کہ رجب طیب اردوان پاکستان کی ہر دلعزیز شخصیت اور پاکستان کے دوست ہیں، پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ان کا کردار اہم رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم آذربائیجان اور ایران کا دورہ بھی کریں گے، باکو کی سڑکوں پر پاکستان کی فتح کا جشن منایا گیا، پاکستان کے دوست ممالک نے ہمارے حق و سچ پر مبنی بیانیہ پر ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں رہا، ہم نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کی بھی پیش کش کی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو شان دار فتح سے نوازا ہے، مسلح افواج کے سربراہان اور اپنے جوانوں کے مشکور ہیں، میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا صارفین نے بیانیہ کی جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا، دنیا نے بھی پاکستانی مؤقف کو تسلیم کیا، پاکستان نے نہ صرف عسکری محاذ بلکہ سفارتی اور اطلاعات کے محاذ پر بھی برتری حاصل کی جبکہ بھارت کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اسے منہ کی کھانا پڑی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے

پڑھیں:

بھارت میں رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بلاک

بھارتی حکومت نے عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ تک رسائی بلاک کر دی۔

پاکستانی مواد کو بلاک کرنے کے بعد اب بھارت نے اپنے علاقوں میں بین الاقوامی میڈیا کو سینسر کرنا شروع کر دیا۔

نیوز بائٹس کے مطابق یہ اقدام، جو کل دیر رات نافذ ہوا، بہت سے صارفین کو پریشان اور تشویش میں مبتلا کر دیا۔

بھارت میں رائٹرز کے ہینڈل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے وقت، پیغام سامنے آتا ہے کہ ’’رائٹرز کو قانونی مطالبے کے پیش نظر بھارت میں روک دیا گیا ہے۔‘‘

دکن کرونیکل کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے رائٹرز کے ایکس اکاؤنٹ بلاک کرنے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔

انتہا پسند مودی نے اپنی سنسر شپ کو بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس تک بڑھانا شروع کر دیا ہے۔  مودی سرکار غیر اعلانیہ ایمرجنسی کے مترادف سخت اقدامات مسلط کر رہی ہے۔

گودی میڈیا میں بی جے پی کے اس اقدام پر کھلی بحث یا غیر جانبدارانہ نقطہ نظر کی کوئی امید نہیں۔ بی جے پی بھارت اور بین الاقوامی سطح پر فاشسٹ نظریے اور پالیسیاں مسلط کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا
  • پاکستان میں بجلی کا استعمال کم ہے، اس لیے قیمت زیادہ ہے، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری
  • اسپورٹس جرنلزم نے کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، وزیر اطلاعات
  • کھیلوں کی ترقی میں میڈیا کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، عطا اللہ تارڑ
  • اسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں‘وفاقی وزیر قانون
  • بھارت اور پاکستان ایسے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا‘چین
  • بھارتی میڈیا ورلڈ کلب چیمپئن شپ سے پاکستان کو باہر کرنے کی خبریں چلانے لگا
  • بھارت نے پاکستان کی بڑے کرکٹ ایونٹ سے بے دخلی کا دعویٰ کردیا
  • ’پاکستانی جاسوس‘ قرار دی گئی یوٹیوبر سرکاری مہمان؟ بھارتی بیانیہ بے نقاب
  • بھارت میں رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بلاک