غزہ، حماس کیساتھ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اس طرح حماس کے ساتھ دوبدو جنگ میں ایک ماہ کے دوران مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر یہ تعداد 442 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمالی علاقے میں ملٹری آپریشن کرنے والی اسرائیلی فوج کی ٹیم کے ساتھ حماس کے جانبازوں کی گھمسان کی لڑائی ہوئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس جھڑپ میں ان کا ایک اہلکار مارا گیا جب کی 3 شدید زخمی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت سارجنٹ 19 سالہ یانیو میخالووچ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں ٹینک کمانڈر، کمانڈو اور ایک سپاہی شامل ہیں جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس طرح حماس کے ساتھ دوبدو جنگ میں ایک ماہ کے دوران مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر یہ تعداد 442 ہے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ سوا لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔ اس وقت بھی حماس کے پاس 50 اسرائیلی یرغمالی زندہ یا مردہ حالت میں موجود ہیں۔ جن کی رہائی کے لیے اب تک کسی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حماس کے
پڑھیں:
آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
بھارت کی ریاست آسام میں شدید مون سون بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق شدید سیلابی صورتحال سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
دریائے برہم پترا کے پانی میں اضافے سے تقریباً 900 دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ تقریباً 3 لاکھ افراد کو سرکاری ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں خوراک اور امدادی سامان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔
ریاستی دارالحکومت گوہاٹی سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آنے سے آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق مسلسل بارشوں اور دریا کی بلند سطح کے باعث صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور متاثرہ علاقوں میں مزید امدادی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔