پنجاب اسمبلی میں (ن )لیگ سب سے بڑی جماعت بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مخصوص ارکان کی بحالی کے بعد مسلم لیگ ( ن ) سب سے بڑی جماعت بن گئی۔
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی خواتین کیلئے مخصوص ارکان کی تعداد 36 سے بڑھ کر 57 ہوگئی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کی تعداد 3 سے بڑھ کر 4 ہوگئی ۔
مسلم لیگ ( ق ) کی خواتین کیلئے مخصوص ارکان اسمبلی کی تعداد 2 سے بڑھ کر 3 ہو گئی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کیلئے خواتین کی تعداد ایک سے بڑھ کر 2 ہوگئی۔
اقلیتوں کیلئے پنجاب اسمبلی میں ( ن ) لیگ کے ارکان کی تعداد 5 سے بڑھ کر 7 ہوگئی جبکہ پاکستان پیلپز پارٹی کو بھی اقلیتیوں کی ایک نشست مل گئی۔
اسمبلی میں ( ن ) لیگ کے ارکان کی کل تعداد 206 سے بڑھ کر 229 جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 14 سے بڑھ کر 16 اور مسلم لیگ ( ق ) کے ارکان کی تعداد 10 سے بڑھ کر 11 ہوگئی۔
استحکام پاکستان کے ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر 7 ہوگئی۔
ایوان میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 76 جبکہ تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 27 ہے جبکہ تحریک لبیک اور وحدت المسلمین کے پاس بھی ایک ایک رکن موجود ہیں۔
371 کے ایوان میں اس وقت ارکان کی تعداد 369 ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ارکان کی تعداد پنجاب اسمبلی میں سے بڑھ کر
پڑھیں:
الیکشن کمیشن فیصلہ؛ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں، اس کی تفصیلات سامنے آ گئی۔
فیصلے کے مطابق قومی اسمبلی کی خیبرپختوا سے ن لیگ کی 2، پیپلزپارٹی کی 2 جب کہ جے یو آئی کی ایک مخصوص نشست بحال ہوئی ہے۔ اسی طرح قومی اسمبلی میں ن لیگ کی ایک، جے یو آئی کی ایک اور پیپلزپارٹی کی ایک نشست بحال ہوئی ہے۔
دوسری جانب خیبرپختوا اسمبلی سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی 8 مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں، ن لیگ کی 6، پیپلزپارٹی کی 6جب کہ اے این پی کی ایک نشست بحال ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں کے پی کے کی صوبائی اسمبلی میں جے یو آئی کی 2 جب کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ایک ایک نان مسلم مخصوص نشست بحال ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد مجموعی طور پر ن لیگ کی 43 نشستیں بحال ہوئیں، پیپلزپارٹی کی 14، جے یو آئی کی12 اور آئی پی پی، ق لیگ،اے این پی، ایم کیو ایم،پی ٹی آئی پی کی ایک ایک نشست بحال ہوئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی 21 مخصوص نشستیں بحال ہو گئی ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کی ایک، استحکام پاکستان پارٹی کی ایک اور پاکستان مسلم لیگ کی ایک مخصوص نشست بحال ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل میں الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردی ہیں۔
Post Views: 2