پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)  کی صوبائی اور قومی اسمبلی سمیت سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسیر رہنماؤں کےخط پر غور  کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر ڈوگر نے اجلاس میں اسیر رہنماؤں کا خط پڑھ کر سنایا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ و قومی اسمبلی ارکان کا اجلاس طلب

تحریک انصاف کی پارلمیانی پارٹیوں کے ارکان کو کے پی ہاؤس بلا لیا گیا۔

جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو در پیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دیا ہے۔

اسیر رہنماؤں نے مذاکرات میں بانی سمیت تمام گرفتار رہنماؤں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کے پی اور وفاق کی مجموعی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں خیبر پختون خوا حکومت کی تبدیلی سے متعلق وفاقی وزراء کے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

بلاول بھٹو سے عالمی پارلیمانی و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عالمی پارلیمانی اور کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی جس دوران علاقائی و عالمی امن، معاشی راہداریوں اور پاکستان کے جغرافیائی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری طرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےگورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے بھی ملاقات کی۔

بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والے عالمی وفد میں برطانیہ، ناروے اور آسٹریا کے پارلیمنٹرینز سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں متعلقہ ممالک و اداروں میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان دنیا کے لئے ایک قابل اعتماد دوست ملک ہے۔ پاکستان انفراسٹرکچر،توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی ،آئی ٹی کے شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کیساتھ اشتراک چاہتا ہے۔ ڈیجیٹل سیکیورٹی کے میدان میں عالمی سطح پر تعاون انتہائی ضروری ہے۔

بلاول بھٹو نے افغانستان، وسطی ایشیا اور خلیجی منڈیوں کیساتھ روابط کو وسعت دینے کی وفد کی تجاویز سے اتفاق کیا۔ دوسری طرف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سےگورنرپنجاب سردارسلیم حیدر بھی ملے۔ ملاقات میں صوبےکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کےگورنرسید مہدی شاہ کی ملاقات بھی ہوئی۔ گلت بلتستان خطےکی سماجی،انتظامی اورسیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • شاہ محمود قریشی کی کامیاب سرجری ہوئی، مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، تحریک انصاف
  • بلاول بھٹو سے عالمی پارلیمانی و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
  • ایم ڈبلیو ایم جعفرآباد کا اجلاس، صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی شرکت
  • اسد قیصر کی اپوزیشن رہنماؤں کے وفد کے پمراہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے پر وکلا سے تعزیت و اظہار ہمدردی
  • آزاد کشمیر، چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج
  • آزاد کشمیر عدم اعتماد: انوارالحق برقرار رہیں گے یا فیصل راٹھور نئے وزیراعظم؟ اسمبلی اجلاس آج
  • حسینہ واجد پر انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل، نئے قائدِ ایوان کا انتخاب متوقع
  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلب