مولانا فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔
واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔
انصار عباسیاسلام آباد :سابق وزیر خارجہ شاہ محمود.
شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مذاکرات میں بانی سمیت تمام گرفتار رہنماؤں کو شامل کیا جائے، مگر مذاکرات کے آغاز کی ذمے داری حکومت پر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے مذاکرات کی بات بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر کہی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلیفونک رابطہ، تعاون کی یقین دہانی
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کامران ٹیسوری نے علی امین گنڈاپور کو موجودہ صورتحال میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
گورنر سندھ نے خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جاں بحق اہلکار عوام کی خدمت کے مشن پر تھے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق دوران گفتگو کامران ٹیسوری نے متاثرین کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔