Jasarat News:
2025-10-04@20:28:00 GMT

ملک میں حالیہ بارشوں سے اموات کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں جاری موسلادھار بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 63 ہو گئی، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 26 جون سے یکم جولائی کے دوران ہونے والے مختلف حادثات میں 30 بچے، 20 مرد اور 13 خواتین اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 113 افراد زخمی ہوئے۔

قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 56 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے، جب کہ 76 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں 8 جولائی سے 11 جولائی کے درمیان معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، جس کے باعث موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، گجرات، چکوال، اٹک، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بھکر میں بادل برسنے کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں موسم بدستور گرم اور نمی سے بھرپور رہے گا، البتہ موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، قلات اور مستونگ کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ سلسلہ آئندہ چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا امکان ہے

پڑھیں:

این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

فائل فوٹو۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ 

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقو ں میں 5 سے 7 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔ دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج پر ہے۔ 

بارشوں سے دریائے سوات، پنجکوڑا اور دریائے کابل کے بہاؤ میں بھی اضافے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیاحتی مقامات پرموسم سرما کی پہلی برفباری
  • ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
  • پشاور سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان
  • طوفان ’شکتی: کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان
  • تھنڈر سٹارم اور ژالہ باری؛ آئندہ چھ گھنٹے میں موسم پلٹنے کاامکان
  • بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونیکا امکان، مجوزہ نام بھی سامنے آگیا
  • راولپنڈی میں سوا ماہ بعد موسلا دھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع
  • این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
  • ملک گیر بارشوں کی پیشنگوئی، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی
  • محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی