data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں 8 جولائی سے 11 جولائی کے درمیان معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، جس کے باعث موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق آج کراچی میں آسمان پر جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے موسم مرطوب رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مون سون کا سسٹم ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے، جس کے اثرات سندھ کے ساحلی علاقوں خصوصاً کراچی پر بھی نظر آ سکتے ہیں۔

انجم نذیر کے مطابق کراچی میں آئندہ دنوں میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی کا امکان موجود ہے، جبکہ تھرپارکر، مٹھی اور قریبی علاقوں میں آج سے لے کر 5 جولائی تک بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارشیں مون سون کے ابتدائی مرحلے کا حصہ ہیں، اور آئندہ ہفتوں میں ان کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا

جاری بیان کے مطابق مون سون کے درمیانے درجے کے ہوائیں صوبے کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود،مرطوب جبکہ رات و صبح میں  ہلکی بارش بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔

آج سے 04 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ 

 بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، دادو، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات
  • ملک میں حالیہ بارشوں سے اموات کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی
  • محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا
  • پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی، ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ
  • کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار
  • سندھ میں 4 دن میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار آگئے
  • کراچی میں مون سون کا سسٹم کمزور، اب شہر میں بارشیں کب متوقع ہیں؟
  • کراچی میں 3 روز کے دوران کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداوشمار جاری
  • آج کہاں بارش ہوگی اور کہاں رہے کی گرمی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا