اسپورٹس جرنلزم نے کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسپورٹس جرنلزم نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
اسپورٹس صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ’راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹس نوجوان کھلاڑیوں میں حوصلہ اور جذبہ پیدا کرتے ہیں، گراس روٹ سے قومی سطح تک کھیلوں کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ صحافیوں نے اپنی تحریروں اور کیمرے کے ذریعے کئی کامیابیاں دنیا تک پہنچائیں، کامیاب اسپورٹس مقابلے اسپورٹس جرنلزم کی بدولت مقبول ہوئے، کھیلوں کی ترقی میں صحافیوں کی خدمات کو سراہنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسپورٹس صحافیوں کی مکمل معاونت کرے گی، جہاں بھی ضرورت ہوئی حکومت اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ کھڑی ہوگی، پاکستان میں اسپورٹس جرنلزم نے مثبت روایت قائم کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسپورٹس جرنلزم
پڑھیں:
کے یوجے دستور کا سالانہ اہتمام حلیم: صحافیوں سمیت کراچی کی معروف شخصیات کی شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (رپورٹ :منیر عقیل انصاری)کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کی جانب سے10 محرم الحرام 6جولائی2025بروز اتوارکو سالانہ اہتمام حلیم کا انعقاد مقامی بینکوئٹ میں کیا گیا۔صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ اہتمام حلیم میں شہر کی معروف سیاسی ،مذہبی ،سماجی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔
معزز مہمانوں کو کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نصر اللہ چوہدری،سیکرٹری محمد ریحان خان چشتی،اہتمام حلیم انتظامی کمیٹی کے انچارج و خزانچی زین علی اور دیگر اراکین نے خوش آمدید کہا۔ اس موقعے پرکے یوجے کے منتخب اراکین جس میں محمد فاروق سمیع، منصور احمد، عبدالرحمن، اطہر فاروقی، اظفر وقاص عباسی، خدیجہ راٹھور، شفقت عزیز بھٹی، عارف حبیب،عبدالقادر منگریو ،جنید شاہ اورعطاالرحمن بھی مو جود تھے۔
مہمانوں میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید امین الحق،جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان،جماعت اسلامی کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد فاروق فرحان،جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز،انفارمیشن سیکرٹری صہیب احمد،محمد زاہد عسکری، ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین و سابق رکن قومی اسمبلی محمد ریحان ہاشمی،پاکستان مسلم لیگ نون کے سید نہال ہاشمی،ٹی ایم سی ماڈل ٹاون کے چیئرمین ظفر احمد خان،صدر آرٹس کونسل آف پاکستان محمد احمد شاہ، صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی ،سیکرٹری محمد سہیل افضل خان ، سابق صدر طاہر حسن،امتیاز فاران سابق سیکرٹریز شعیب احمد، عامر لطیف، محمد رضوان بھٹی ، ارمان صابر،مقصود یوسفی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری جنر ل اے ایچ خانزادہ شامل تھے۔
اہتمام حلیم میں سینئر صحافی ہمایوں عزیز،طارق ابوالحسن،راشد عزیز، نعمت خان ،احمد حسن، احتشام سعید قریشی، اظہر حسین، سید نبیل اختر ،شمس کیریو ، سی آر اے کے شاہد انجم،ندیم احمد،خورشیدعباسی، لیاقت کشمیری،سی او او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسد اللہ خان،سابق ڈائریکٹر بلدیہ عظمی کراچی بشیر سدوزئی، معروف تاجر رہنما عبدالصمد بڈھانی،ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد ظفر پراچہ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان شارق امین فاروقی ، کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کے صدر راجہ کامران، جنرل سیکرٹری کاشف منیر سمیت پرنٹ ، الیکڑونک میڈیا،فوٹوگرافرز،سوشل میڈیااورو یب نیوزسے وابستہ افراد سمیت دیگر نے شرکت کی ہے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے صدر نصراللہ چوہدری اور سیکرٹری محمد ریحان خان چشتی نے اہتمام حلیم میں شریک معزز مہمانوں اورصحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کے یو جے (دستور)نے ہمیشہ سے اپنی روایات کو برقرار رکھا ہے۔ہر سال 10 محرم الحرام آج کے دن فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کے اعزاز میں اہتمام حلیم کے نام سے تقریب منعقد کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اہتمام حلیم کے انتظامات کے لیے انتظامی کمیٹی میں شامل تمام احباب نے بہترین انداز میں اس تقریب کو منعقد کیا اور بہترین انتظامات کیے ہیں۔
اس موقعے پر کے یو جے دستورتمام سینئر صحافیوں اور کے یوجے کے سابق اراکین کادل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔جنہوں نے مشکل اور محنت طلب کاموں اور تقریب کو آسان بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔
اہتمام حلیم کے اختتام پر صدر کے یو جے دستور نصراللہ چوہدری، سیکرٹری محمد ریحان خان چشتی اور اراکین مجلس عاملہ نے شرکت کرنے والے مہمانوں ،اہتمام حلیم کے انعقاد کے لیے تعاون کرنے پر میئر کراچی ،ٹاون میونسپل کارپوریشن کے چیئرمینوں،ڈائریکٹر پبلک ریلیشن اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ معروف صحافی کالم نگار خلیل نینی تال والے کو خراج تحسین پیش کیا جن کے تعاون سے صحافیوں کی روایتی اہتمام حلیم کاانعقاد ممکن ہوسکا ہے۔