پی ایس ایل فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو 202 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پی ایس ایل فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو 202 رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن الین نے کیا، تاہم 17 کے مجموعی سکور پر کپتان سعود شکیل صرف 4 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے جبکہ فن الین 12 رنز بناکر سلمان مرزا کی گیند پر چلتے بنے، رلی روسو 22 رنز، اویشکا فرنانڈو 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
حسن نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا اور 76 رنز بناکر آٹ ہوئے، دنیش چندیمال 22، فہیم اشرف 28 رنز جبکہ محمد عامر اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عثمان مرزا اور حارث رف نے 2، 2 جبکہ سکندر رضا اور راشد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹرمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنزسے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، لاہور قلندرز دو بار جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنگلادیش نے بھارت کے ساتھ 2کروڑ ڈالر سے زائد کا دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ 2کروڑ ڈالر سے زائد کا دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر اردوان سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی... کینیڈین سفارتی وفد کا پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 9خوارج ہلاک
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز
پڑھیں:
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: چین کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چینی کے میں ہونے والے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان چین کو2-0 شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان کی جانب سے شہباز حسن اور حنظلہ علی نے گول اسکور کیا۔
کھیل کے دوران ہاف ٹائم تک پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔
پاکستان ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہو گا۔