WE News:
2025-11-03@06:14:04 GMT

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم کا بڑا امتحان آج

اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم کا بڑا امتحان آج

جاپان میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں جیولن تھرو کے بڑے مقابلے کا وقت آ گیا ہے، جہاں بالآخر پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ دونوں کھلاڑیوں نے جمعرات کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹس کی فہرست میں جرمنی کے جولیان ویبر، گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز، کینیا کے جولیئس ییگو اور امریکا کے کرٹس تھامپسن شامل ہیں۔

The moment is here! ???????? Arshad Nadeem takes the field TODAY in the Javelin Throw Final at the World Athletics C’ships in Tokyo.

⏰ 3:23 PM (PKT)
Pakistan’s Olympic hero now aims for world glory – 6 throws, 1 dream: GOLD.

Best of luck champ, the nation stands with you pic.twitter.com/mbBU06GhWL

— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) September 18, 2025

اسی طرح آسٹریلیا کے کیمرون میک اینٹائر، پولینڈ کے ڈیوڈ ویگنر، بھارت کے سچن یادیو، سری لنکا کے رومیش تھرانگا، چیک جمہوریہ کے یاکب وڈلیج اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے کیشورن والکاٹ بھی فائنل میں حصہ لیں گے۔

کوالیفکیشن کا طریقہ کار

ایتھلیٹس نے پہلے راؤنڈ میں 3 تھرو کیے، جن کھلاڑیوں نے 84.5  میٹر یا اس سے زیادہ تھرو کیا، وہ براہِ راست فائنل میں پہنچ گئے، بقیہ 5 کھلاڑی بہترین ریکارڈ کی بنیاد پر فائنل میں شامل ہوئے، مجموعی طور پر37  ایتھلیٹس شریک ہوئے تھے، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

رینکنگ اور انعامی رقم

عالمی رینکنگ میں جولیان ویبر پہلے نمبر پر جبکہ نیرج چوپڑا دوسرے اور اینڈرسن پیٹرز تیسرے نمبر پر ہیں، اسی طرح کیشورن والکاٹ چوتھے اور کینیا کے جولیئس ییگو پانچویں نمبر پر ہیں، اس مقابلے میں پہلے نمبر پر آنیوالے ایتھلیٹ کو 70 ہزار ڈالر جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنیوالے ایتھلیٹس کو بالترتیب 35  اور 22 ہزار ڈالر انعامی رقم دی جائے گی۔

ارشد ندیم رینکنگ میں کیوں شامل نہیں؟

ورلڈ ایتھلیٹکس رینکنگ حاصل کرنے کے لیے مختلف مقابلوں میں پوائنٹس جمع کرنا ضروری ہے، مالی مسائل کے باعث ارشد ندیم زیادہ عالمی مقابلوں میں شرکت نہ کر سکے، جس کی وجہ سے وہ باضابطہ رینکنگ میں شامل نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارشد ندیم انعامی رقم ٹوکیو رینکنگ نیرج چوپڑا ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹوکیو نیرج چوپڑا ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ ورلڈ ایتھلیٹکس نیرج چوپڑا کے لیے

پڑھیں:

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا

بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے 2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ بھارت کی خواتین ٹیم کی پہلی ورلڈ کپ جیت ہے، جس کے بعد ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

A special moment! ????

ICC Chairman Mr. Jay Shah presents the ICC Women’s Cricket World Cup 2025 Trophy to our winning captain Harmanpreet Kaur ????????@JayShah | @ImHarmanpreet

#TeamIndia | #WomenInBlue | #CWC25 | #INDvSA | #Champions pic.twitter.com/wETVXoMNnA

— BCCI (@BCCI) November 2, 2025

آئی سی سی کے مطابق، ٹورنامنٹ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو 4.48 ملین امریکی ڈالر کا انعام دیا گیا، جو قریباً 39 کروڑ 55 لاکھ بھارتی روپے یا 1 ارب 25 کروڑ پاکستانی روپے بنتا ہے۔

مزید پڑھیں: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں؟

رنر اپ ٹیم جنوبی افریقہ کو 2.24 ملین ڈالر (قریباً 19 کروڑ 77 لاکھ بھارتی روپے یا 62 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے) بطور انعام دیے گئے۔

ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی دیگر ٹیمیں تھیں، جنہیں 1.12 ملین ڈالر (قریباً 9 کروڑ 89 لاکھ بھارتی روپے یا 31 کروڑ پاکستانی روپے) فی ٹیم انعام میں دیے گئے۔

اس کے علاوہ گروپ مرحلے میں ہر کامیابی پر ٹیموں کو 34 ہزار 314 ڈالر (قریباً 30 لاکھ بھارتی روپے یا 96 لاکھ پاکستانی روپے) ملے۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دیدی

آئی سی سی نے بتایا کہ ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی کل انعامی رقم 13.88 ملین امریکی ڈالر رکھی گئی تھی، جو قریباً 122 کروڑ بھارتی روپے یا 3 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ یہ اب تک کے تمام ویمنز ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ انعامی رقم ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اس مرتبہ رنر اپ ٹیم کے لیے انعامی رقم میں 273 فیصد اضافہ کیا گیا، جو خواتین کرکٹ کے فروغ کی جانب ایک تاریخی قدم سمجھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت کی یہ جیت نہ صرف کھیل کے میدان میں اہم سنگِ میل ہے بلکہ خواتین کرکٹ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کی بھی عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آئی سی سی بھارت خواتین کرکٹ ٹیم ہرمن پریت کور

متعلقہ مضامین

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی امیدوں کا چراغ پھر روشن ہونے لگا
  • بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا
  • استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
  • بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
  • ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
  • ارشد وارثی کو زندگی کے کونسے فیصلے پر بےحد پچھتاوا ہے؟
  • ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی کے متنازع فیصلے کی تحقیقات کا آغاز