پی ایس ایل فائنل آج، ہم پلہ ٹیمیں مدمقابل، سخت مقابلہ متوقع
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019ء کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں اب تک کتنی بار آمنے سامنے آچکی ہیں اور ان میچز کے نتائج کیا رہے؟
پی ایس ایل کا فائنل سیزن کی 2 بہترین ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا، رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئیں۔
پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے 79 رنز سے فتح اپنے نام کی تو دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔
مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستان سپر لیگ میں 19 میچز کھیلے گئے، اس میں9 بار لاہور قلندرز اور 9 ہی بار کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز فاتح رہی، ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
فخر زمان 442 رنز بناکر قلندرز کے سب سے کامیاب بیٹر ہیں جبکہ سرفراز احمد جو رواں سیزن میں گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر ہیں لاہور قلندرز کے خلاف 357 رنز بناچکے ہیں۔
لاہور قلندرز دو بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کا اعزاز حاصل کرچکی ہے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں ٹائٹل جیتا تھا۔
اعداد شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہیں اور کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، میچ آج شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل
پڑھیں:
پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ٹوکیو میں جاری مقابلوں میں ارشد ندیم کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا، پہلی کوشش میں وہ صرف 76.99 میٹر جبکہ دوسری کوشش میں 74.17 میٹر کی تھرو کرسکے۔ تاہم تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 85.28 میٹر کی تھرو کی اور براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
جیولن تھرو کے قوانین کے مطابق فائنل میں پہنچنے کے لیے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو ضروری تھی۔ ارشد ندیم نے یہ ہدف تیسری باری میں حاصل کیا اور شائقین کو اپنی بھرپور فارم کی یاد دلا دی۔ اس شاندار پرفارمنس نے نہ صرف انہیں فائنل میں جگہ دلوائی بلکہ ان کے حوصلے کو بھی مزید بلند کر دیا ہے۔
اس ایونٹ میں گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے سب سے طویل 89.53 میٹر کی تھرو کی، جرمنی کے جولیئن ویبر نے 87.21 میٹر، کینیا کے جولیئس یگو نے 85.96 میٹر جبکہ پولینڈ کے ڈاوڈ ویگنر نے 85.67 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔ بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا 84.85 میٹر تھرو کے ساتھ ارشد ندیم سے ایک پوزیشن پیچھے رہے۔
مجموعی طور پر 12 کھلاڑیوں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ جیولن تھرو ایونٹ کا فائنل جمعرات کی دوپہر کھیلا جائے گا جس میں ارشد ندیم سے قوم کو ایک اور شاندار کارکردگی کی امید ہے۔