حادثے سے بچنے والی کراچی سے لاہور کی پرواز میں اسد عمر بھی سوار تھے
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
کراچی سے لاہور جانے والی پرواز خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی سوار تھے ۔
نجی ایئرلائن کی پرواز لاہور ایئر پورٹ پر طوفان کی زد میں آگئی، رن وے پر ٹچ ڈاؤن کے بعد کپتان نے جہاز کو دوبارہ ٹیک آف کروا دیا۔
کراچی سے جانے والی پرواز لاہور ایئر پورٹ پر طوفان کی زد میں آگئی، خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخیں نکل گئيں، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
جہاز نے رن وے کو ٹچ کیا، لیکن طوفان کی وجہ سے دوبارہ ٹیک آف کر لیا، پرواز کئی منٹ تک طوفان کی زد میں رہی، مسافروں کو شدید جھٹکے بھی لگے، ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارہ واپس کراچی بھیج دیا۔
طیارے ميں سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی سوار تھے، انہوں نے کہا کہ پہلی بار اتنی خطرناک صورت حال سے گزرنا پڑا، جہاز کے کپتان کا شکریہ جنہوں نے اتنی مشکل صورتِ حال کو سنبھال لیا۔
بعد ازاں موسم بہتر ہونے پر جہاز دوبارہ لاہور جانے کے لیے تیار ہوا تو 57 مسافروں نے سفر کرنے سے انکار کر دیا، سفر منسوخ کرنے والے مسافروں کو سامان کی واپسی کے باعث پرواز میں تاخیر ہوئی، جس کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز کراچی سے واپس لاہور روانہ ہوگئی۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کراچی سے
پڑھیں:
کراچی میں کار کی ٹکر سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق
کراچی:کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن حدید میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال اسپتال منتقل کی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ آدم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
دریں اثنا محمود آباد کے علاقے جونیجو ٹاؤن میں عمارت سے گر کر کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 5 سالہ عاطف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ عمارت کی تیسری منزل سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر ہی ہے۔