الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلا کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔
وکلا کنونشن میں سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر لاہور ہائیکورٹ بار، صدر کراچی بار ایسوسی ایشن، اسلام آباد ایسوسی ایشن سمیت دیگر وکلا رہنماں نے بھی خطاب کیا۔پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے اوپر جھوٹ پر مبنی نظام مسلط کردیا گیا ہے، الیکشن لوٹنے کے بعد ہماری عدالتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی۔
پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان کا کہنا تھا کہ ہمارا عدالتی نظام بے معنی ہو کر رہ گیا، یہ ہم پر فرض ہے آئین کے لیے کھڑے ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایک پپٹ ہے، شہباز شریف کو خود کو وزیر اعظم کہتے ہوئے خود کو شرم آنی چاہیے، جس نے 26ویں ترمیم کے لیے ووٹ ڈالا ان کے نام سیاہ باب میں لکھے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجناح ہا ئو س حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنما ئو ں اورکارکنوں پر فرد جرم عائد جناح ہا ئو س حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنما ئو ں اورکارکنوں پر فرد جرم عائد اسنوکر میں پاکستان کی تاریخی فتح، بڑے ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھول چٹادی بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ پچیس کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب آرمی چیف کا سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ،نوجوانوں کو فولادی دیوار قرار دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بار ایسوسی ایشن سلمان اکرم راجا لاہور ہائیکورٹ
پڑھیں:
اسرائیل کی دھمکیاں قابلِ قبول نہیں، ہتھیار نہیں ڈالیں گے، سربراہ حزب اللہ
حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی دھمکیاں گروپ کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتیں۔
نعیم قاسم نے کہا کہ ہم اس وقت تک اپنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے جب تک اسرائیلی جارحیت بند نہیں ہوتی۔ انہوں نے یہ بات اتوار کے روز بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں عاشورہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ علاقہ حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کی تو امریکی اڈے نشانہ بنیں گے، عراقی حزب اللہ کی امریکا کو دھمکی
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کے خصوصی ایلچی ٹام باراک پیر کو بیروت پہنچنے والے ہیں جو حزب اللہ کو سال کے آخر تک غیر مسلح کرنے کے مطالبے پر لبنان کا باضابطہ جواب حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان شدید لڑائی کے بعد نومبر میں جنگ بندی ہوئی تھی۔ تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے کیونکہ لبنان تنظیم کو غیر مسلح کرنے میں ناکام رہا ہے۔
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے عسکری ڈھانچے کو ختم کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں تاہم حزب اللہ کی موجودگی اب بھی اسرائیل کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایران کے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملے، حزب اللہ کا ایران کی حمایت کا اعلان
جنگ بندی معاہدے کے مطابق حزب اللہ کو اپنی فورسز اسرائیلی سرحد سے 30 کلومیٹر دور لیتانی دریا کے شمال میں منتقل کرنا تھا جبکہ اسرائیل کو مکمل طور پر لبنان سے اپنی فوجیں واپس بلانی تھیں مگر اسرائیلی فوج اب بھی بعض ‘اسٹریٹجک’ مقامات پر موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں