Jang News:
2025-05-27@21:22:48 GMT

وزیراعلیٰ سندھ کا لاہور قلندر کی فتح پر ٹیم کو مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

وزیراعلیٰ سندھ کا لاہور قلندر کی فتح پر ٹیم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندر کی فتح پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوئٹہ اور لاہور کے بہترین کھیل کے باعث شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر نے اپنی محنت اور لگن سے فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کو ٹائٹل جیتنے پر کتنی انعامی رقم ملی؟

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیم کی کامیابی کو پی ایس ایل کے ترقی اور مقبولیت کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں بھی ٹیم اسی طرح محنت اور جذبے کے ساتھ کامیابی کے ریکارڈ بناتی رہے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے لاہور قلندر کے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لاہور قلندر

پڑھیں:

پی ایس ایل فائنل، فیلڈنگ کے دوران لاہور قلندرز کے دو کھلاڑیوں کی آپس میں زور دار ٹکر

پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل میں فیلڈنگ کے دوران لاہور قلندرز کے دو کھلاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے قلندرز کے آصف علی اور محمد نعیم باؤنڈری لائن پر آپس میں ٹکرائے۔

دونوں کھلاڑیوں کو ڈاکٹرز نے گراؤنڈ میں ہنگامی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد میچ شروع ہوا تو فیلڈنگ کے دوران آصف علی کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں ڈاکٹر میدان سے باہر لے گئے۔

 

متعلقہ مضامین

  • انا للہ و انا الیہ راجعون ،سابق گورنر انتقال کرگئے
  • ایم 6 کی تعمیر وفاقی حکومت اور بینکوں کی فنڈنگ سے ہورہی ہے، عبدالعلیم خان
  • لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
  • گورنر سندھ کا لاہور قلندرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد
  • وزیرِ اعظم کی لاہور قلندرز کو ٹائٹل جیتنے اور پی سی بی کو ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ کی لاہور قلندرز کو مبارکباد
  • وزیر اعظم کی لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 جیتنے پر مبارکباد
  • اسپیکر قومی اسمبلی کی لاہور قلندرز کو   مبارکباد
  • پی ایس ایل فائنل، فیلڈنگ کے دوران لاہور قلندرز کے دو کھلاڑیوں کی آپس میں زور دار ٹکر