لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور:
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے نہ صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کو 201 رنز کا بڑا ہدف دیا، جو فائنل جیسے دباؤ والے مقابلے میں ایک مشکل ٹارگٹ سمجھا جا رہا تھا۔ تاہم قلندرز کے بیٹرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں 200 سے زائد رنز کا ہدف کامیابی سے عبور کیا گیا ہو۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پاس تھا، جس نے 200 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
لاہور قلندرز کی اس فتح نے نہ صرف انہیں پی ایس ایل کی کامیاب ترین ٹیم بنا دیا بلکہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی ایک نئی تاریخ رقم کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے
ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم اپنی پہلی کوشش میں مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 76.99 میٹر کا تھرو کیا جو فائنل تک براہِ راست رسائی کے لیے مقررہ فاصلے 84.50 میٹر سے کم رہا۔
قواعد کے مطابق 84.50 میٹر یا اس سے زیادہ تھرو کرنے والے کھلاڑی براہِ راست فائنل میں جگہ بناتے ہیں، تاہم مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی بھی فائنل کے لیے اہل قرار پائیں گے۔
چیمپیئن شپ کے شیڈول کے مطابق ارشد ندیم گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ بھارتی جیولن تھرو اسٹار نیرج چوپڑا گروپ اے میں حصہ لے رہے ہیں۔
ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے 2 کھلاڑی روہت یادو اور یاش ویر سنگھ، عالمی نمبر 3 اینڈرسن پیٹرز، جولیس یگو اور لوئیس موریسیو ڈا سلوا بھی شامل ہیں۔
ارشد ندیم نے ایونٹ سے قبل شاندار کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو شیڈول ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ