کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں بڑا ٹارگٹ حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔

پی ایس ایل ٹین کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیم کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے بڑا ٹارگٹ حاصل کیا۔

معین خان نے کہا کہ آل راؤنڈر محمد وسیم کا ان فٹ ہونا ہمارے لیے دھچکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اچھا ٹورنامنٹ کھیلی،جبکہ حسن نواز کی کارکردگی شاندار رہی، انہوں نے پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلا۔

معین خان نے کہا کہ آخری تین اوورز میں ہمارے بولرز دباؤ برداشت نہیں کرسکے۔

انہوں نے کوشل پریرا اور سکندر رضا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کیلئے اچھی اننگز کھیلی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کہا کہ

پڑھیں:

لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی زخمی ہوکر فائنل سے باہر

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا فائنل لاہور میں قذافی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جاری ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 202 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے کہ جارح مزاج بلے باز آصف علی زخمی ہوکر فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فیلڈنگ کے دوران آصف علی محمد نعیم سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ نے شکست کی وجوہات سے پردہ اٹھادیا، کس کھلاڑی نے مایوس کیا؟
  • پی ایس ایل 10 کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا
  • پی ایس ایل 10، کس کھلاڑی کو کونسا ایوارڈ ملا؟
  • سکندر رضا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جبڑوں سے فتح چھین لی
  • پی ایس ایل 10 فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، لاہور قلندرز نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا
  • لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی زخمی ہوکر فائنل سے باہر
  • پی ایس ایل فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو 202 رنز کا ہدف
  • پی ایس ایل فائنل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ