پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں لاہور قلندرز نے فتح کے ساتھ تیسری بار پی ایس ایل کی حکمرانی کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے 2022 اور 2023ء کے بعد 2025ء میں تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا ہے۔

لاہور قلندرز کے کوشل پریرا اور سکندر رضا نے پانچویں وکٹ پر 59 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

کوشل پریرا نے 31 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے جبکہ سکندر رضا نے صرف 7 گیندوں پر 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ۔

میچ میں کوشل پریرا اور سکندر رضا کی شراکت سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی کے امکانات کافی روشن تھے لیکن ان دونوں نے حریف ٹیم کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

اس سے قبل فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 202 رنز کا ہدف دیا، میچ میں کوئٹہ کی قیادت سعود شکیل اور لاہور کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 201ء رنز اسکور کیے، حسن نواز نے 76 رنز کی اننگز کھیلی، اوشیک فرنانڈو نے 29 جبکہ فہیم اشرف نے 8 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے۔

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے 3، حارث روف اور سلمان مرزا نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فائنل الیون میں فین الین، رئیلی روسو، حسن نواز، فرنانڈو، سعود شکیل، چندی مل، محمد وسیم، فہیم اشرف، عثمان طارق، محمد عامر اور ابرار احمد شامل ہیں۔

لاہور قلندرز
لاہور قلندرز کی حتمی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللّٰہ شفیق، کوشل پریرا، راجہ پاکسے، آصف علی، رشاد حسین، سکندر رضا، سلمان مرزا اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز نے کوشل پریرا پی ایس ایل فائنل میں

پڑھیں:

اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

دی ہیگ: اٹلی کی مینز کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یورپ ریجن فائنل کے آخری مرحلے میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کے باوجود اٹلی نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرکے آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں شیڈول میگا ایونٹ کے لیے جگہ بنائی۔

اعلیٰ اہمیت کے حامل اس میچ سے قبل اٹلی تین میچز میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست تھا اور انہیں یقینی بنانا تھا کہ وہ بڑے مارجن سے نہ ہاریں ورنہ اس صورت میں اسکاٹ لینڈ کو حیران کن شکست دینے والی جرسی ٹیم نیٹ رن ریٹ پر ان سے آگے نکل سکتی تھی۔

اٹلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بنائے اور سات وکٹیں گنوائیں۔ میچ میں اٹلی کی جانب سے بین مانینتی نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے، ان کی اننگز میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے۔ گرینٹ اسٹیورٹ نے 25، ہیری مانینتی نے 23 جبکہ کپتان جو برنز نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیدرلینڈز کے روئلوف وین ڈیر میرو سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے چار اوورز میں صرف 15 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کا ساتھ کائل کلین نے دو وکٹیں لے کر اور آریان دت نے ایک وکٹ حاصل کر کے دیا۔

جواب میں نیدرلینڈز نے 135 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 21 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ اوپننگ بلے باز میکس او ڈاؤڈ نے 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں تین چوکے شامل تھے۔ ان کا بھرپور ساتھ مائیکل لیوٹ (34 رنز) اور کپتان ایڈورڈز (37 ناٹ آؤٹ) نے دیا۔

اٹلی کی جانب سے واحد وکٹ کرشان کلواگاماجے نے حاصل کی۔

اگرچہ اٹلی کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کے بولرز نے دلیرانہ کارکردگی دکھائی اور نیدرلینڈز کو بڑا مارجن حاصل کرنے سے روک کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سویز سے شکست تک: جمال عبدالناصر کا عروج و زوال
  • اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • 7 بار کے ومبلڈن چیمپیئن جوکووِچ کو شکست، ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے
  • پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی‘فیصلہ پنالٹی شوٹ پرہوا
  • وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد شہید کیے جانے کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
  • پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
  • پاکستان انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
  • ’ناقابلِ شکست پاکستان‘ ہاکی ایشیا کپ انڈر 18 کے فائنل میں پہنچ گیا
  • کوئٹہ سے لاہور جانے والی بسوں کے 9 مسافر اغوا کے بعد قتل
  • لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف شاہین آفریدی کی ٹیم میں عدم شمولیت پر بول پڑے