WE News:
2025-09-18@19:07:25 GMT
پی ایس ایل فائنل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل فائنل تقریب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل فائنل تقریب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز وی نیوز
پڑھیں:
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور کے 6سرکاری سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے پر مجموعی طور پر 60کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
حکام کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول گھوڑے شاہ، گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز سکول ماڈل ٹائون، گورنمنٹ پائلٹ بوائز سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ کنیئرڈ سکول ایمپریس روڈ، گورنمنٹ شمیم اسلام گرلز سکول بستی سیدن شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔
ہر سکول کے لیے 10،10کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو سکول مینجمنٹ کونسل کے تعاون سے استعمال کیا جائے گا۔ سکول آف ایمی نینس کے تحت ان تعلیمی اداروں میں گوگل کلاس رومز، سٹیم ایجوکیشن اور جدید سائنس لیبارٹریز قائم کی جائیں گی تاکہ طلبا کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کی جا سکے۔حکام کے مطابق گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت کالونی کو سکول آف ایمی نینس میں تبدیل کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔