برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ، سکندر رضا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ لگایا، شاندار کمٹمنٹ پر کرکٹ فینز کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا کی ستائش۔
سکندر فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا ٹیم کو میری ضرورت ہے۔
آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ہر گیند کو بہتر طور پر کھیلنے کا عزم کیا تھا۔
واضح رہے کہ سکندر رضا پی ایس ایل کے فائنل میچ سے 24 گھنٹے قبل ناٹنگھم میں تھے۔
وہ ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہی 3 فلائٹس بدل کر لاہور پہنچے، قلندرز کی جرسی پہنی، میدان میں اترے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے نہ صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کو 201 رنز کا بڑا ہدف دیا، جو فائنل جیسے دباؤ والے مقابلے میں ایک مشکل ٹارگٹ سمجھا جا رہا تھا۔ تاہم قلندرز کے بیٹرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں 200 سے زائد رنز کا ہدف کامیابی سے عبور کیا گیا ہو۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پاس تھا، جس نے 200 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
لاہور قلندرز کی اس فتح نے نہ صرف انہیں پی ایس ایل کی کامیاب ترین ٹیم بنا دیا بلکہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی ایک نئی تاریخ رقم کی۔