پی ایس ایل فائنل، ٹاس سے محض 10 منٹ پہلے اسٹیڈیم پہنچنے والے سکندر رضا کی دلچسپ کہانی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
زمبابوے کے نوجوان آل راؤنڈر سکندر رضا نے اپنی محنت اور عزم کی مثال قائم کی ہے جس کی کرکٹ شائقین نے بھرپور ستائش کی ہے۔
انہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد ایک طویل اور تھکا دینے والا سفر کرکے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی نمائندگی اور انہیں چیمپیئن بنانے کے لیے میچ سے 10 منٹ پہلے لاہور پہنچے۔
نوٹنگھم میں ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہوئے ہی سکندر رضا ایک دوست کی کار سے برمنگھم ایئرپورٹ پہنچے۔ وہاں انہیں بزنس کلاس کی سیٹ نہ مل سکی تو انہوں نے اکانومی کلاس میں ہی دبئی کے لیے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے دبئی سے ابوظہبی پہنچ کر فلائٹ تبدیل کی اور لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔
جب ان کی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے موقع پر بتایا کہ سکندر رضا ٹیم میں شامل ہیں تب وہ اسٹیڈیم پہنچے ہی نہیں تھے اور لاہور ایئرپورٹ سے اسٹیڈیم کی طرف روانہ ہوئے تھے۔
وہ میچ سے 10 منٹ قبل ہی اسٹیڈیم پہنچے اور فائنل میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 6 چوکوں سے اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ٹیم کے ساتھ ہونا اور اپنی ذمہ داری نبھانا تھا، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔
سکندر رضا نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز ٹیسٹ کے دوران 25 اوورز بولنگ اور 20 اوورز بیٹنگ کی، دبئی میں ناشتہ، ابو ظہبی میں لنچ اور لاہور میں ڈنر کیا، ایک پیشہ ور کرکٹر کی زندگی یہ ہوتی ہے اور مجھے ایسی زندگی جینے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔
کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ ان کی کارکردگی اور عزم نے ثابت کیا کہ محنت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، مشکل حالات میں بھی ہمت اور عزم سے سب کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ان کے مداحوں نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ جدوجہد اور قربانی پاکستان اور دنیا بھر کے کرکٹرز کے لیے ایک مثال ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل 10 زمبابوے سکندر رضا کرکٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل 10 زمبابوے کرکٹ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔