بلوچستان: قتل ہونے والے لاہور دیگر علاقوں میں سپرد خاک، فیصلہ کن ایکشن لیا جائے گا: سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاہور‘ گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘ آئی این پی) بلوچستان میں قتل کیے جانے والے 9 مغوی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں اور سپرد خاک کردیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان میں انتظامیہ نے نعشیں وصول کرلیں، مسافروں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد کے مطابق جاں بحق 9 افراد کی نعشیں بلوچستان پنجاب سرحد پر وصول کرلی گئیں جہاں سرحدی علاقے بواٹہ پر میتیں پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد چانڈیہ نے وصول کیں جس کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق قتل کیے جانے والے تمام 9 مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ 2 بھائی جابر اور عثمان کا تعلق لودھراں کی تحصیل دنیاپور سے تھا۔ محمد عرفان کا تعلق ڈی جی خان، صابر گوجرانوالہ کے علاقے واہنڈو کا رہائشی، محمد آصف مظفرگڑھ اور غلام سعید کا تعلق خانیوال سے تھا۔ اس کے علاوہ محمد جنید کا تعلق لاہور، محمد بلال کا اٹک اور بلاول کا تعلق گجرات اور شیخ ماجد کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی کالعدتنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف‘ بلاول بھٹو‘ وزیراعلی بلوچستان‘ سیینٹر حافظ عبدالکریم ‘شیری رحمن ‘ نیر حسین بخاری شازمہ مری ‘ہمایوں خان اور وزیرداخلہ نے بلوچستان میں پنجابی مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ فتنہ الہندوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں قتل ہونے والے بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نہتے مسافروں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کھلی دہشتگردی کا بھرپور جواب دیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ آئی جی بلوچستان نے اجلاس میں سرہ ڈاکئی واقعہ پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ لیویز اور پولیس کی حدود سے بالاتر ہو کر کارروائی کی جائے۔ مصعوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف بلاتاخیر اور فیصلہ کن ایکشن لیا جائے گا اور انہیں ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ دہشت گردوں کا آخری حد تک تعاقب کیا جائے گا۔ بلوچستان میں قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ سرفراز بگٹی نے حکام کو دہشت گردی کے واقعات میں رسپانس میکنزم کو مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے کہا کہ امن دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ بلوچستان کے علاقے ژوب میں 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او لیویز تھانہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل‘ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات درج ہیں۔ بلوچستان میں گزشتہ شب دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو جوان بھائیوں کی والدہ نے بیٹوں کے جنازے اٹھنے سے پہلے ڈنکے کی چوٹ پر وطن سے محبت کا اظہار کیا اور ارض پاک پر سب کچھ نثار کرنے کا عزم دہرایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ