خدا ہمارے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو دائمی بنائے، صدر اردوان
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایکس پر وزیر اعظم پاکستان اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدا ہمارے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو دائمی بنائے۔
ترکیہ میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کا استنبول میں پرتپاک خیرمقدم کیا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معیشت، تجارت اور سلامتی سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر اردوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ترک زبان میں اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے معزز وفد کی میزبانی کرتے ہوئے خوشی محسوس کی۔
Bugün Pakistan Başbakanı, kıymetli dostum Sayın Şahbaz Şerif ile değerli heyetini İstanbul’da misafir etmekten büyük memnuniyet duydum.
Kendileriyle ekonomi, ticaret, güvenlik başta olmak üzere birçok kritik konuyu ele aldık.… https://t.co/HW7OSviI7G — Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) May 25, 2025
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تاریخی، انسانی اور سیاسی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
صدر اردوان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بقول دونوں ممالک نے ناقابلِ تسخیر دوستی، تعاون، یکجہتی اور بھائی چارے کو مزید مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے جذبات شہباز شریف کے ذریعے پاکستانی بھائیوں تک پہنچاتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔