نجی ایئرلائن ایئرسیال کا مسافر لاہور ایئرپورٹ پر کراچی کی پرواز کی بجائے جدہ کی پرواز میں بیٹھ گیا اور سعودی عرب پہنچ گیا۔ مسافر نے دو گھنٹے سفر کے بعد ایئر ہوسٹس سے پوچھا کہ کراچی کب آئے گا، تب عملے کو علم ہوا کہ کراچی کا مسافر جدہ کی پرواز میں بیٹھا ہے۔ایئرلائن کے عملے کے علاوہ ایف آئی اے امیگریشن کو بھی ڈومیسٹک مسافر کے انٹرنیشنل فلائٹ میں بیٹھ جانے کا علم نہیں ہوا۔ایئرلائن کے عملے نے مسافر کے بورڈنگ کارڈ پر فلائٹ کا سیکٹر نہیں دیکھا صرف سیٹ نمبر دیکھ کر نشست پر بیٹھا دیا۔ مسافر کا کہنا ہے کہ جدہ ایئر پورٹ پر سعودی ایمیگریشن حکام نے کچھ دیر حراست میں رکھ کر تفتیش کی۔ صورتحال کی وضاحت کے بعد ڈی پورٹ کرکے واپس لاہور بھیج دیا گیا۔ مسافر کا کہنا ہے کہ غلطی میری نہیں ہے اس لئے ایرلائن مجھے دوبارہ کراچی کا ٹکٹ دے اور کراچی پہنچائے ۔ مسافر کے مطابق نجی ایر لائن کراچی کا ٹکٹ دوبارہ خرید نے کا کہہ رہی ہے۔مسافر کا مطالبہ کیا کہ ایئرپورٹ اتھارٹی مداخلت کرے۔ ایئر سیال کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ مسافر کی پرواز کا طیارہ تبدیل ہو جانا غلط فہمی کی بنا پر ہوا۔لاہور ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام چل رہا ہے۔ رات دس بجے انٹرنیشنل لائونج  کے تین برج بند ہو جاتے ہیں۔ رات دس بجے سے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازیں ڈومیسٹک لاونچ سے ہی آپریٹ ہو رہی ہیں۔ رات دس بجے لاہور ایئرپورٹ پر کراچی اور جدہ کی پروازیں ایک ہی وقت آپریٹ ہو رہی تھیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر طیارہ کی جانب جانے کا شروع میں ایک ہی راستہ ہے جو آگے جا کر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹ میں تقسیم ہوتا ہے۔ مسافر غلطی سے ڈومیسٹک فلائٹ کی بجائے انٹرنیشنل فلائٹ کی طرف چلا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا گیا ۔ اس بارے میں ریگولیٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور لاہور اسٹیشن منیجر کو خط ارسال کردیا گیا، خط میں شہری ہوا بازی کی ریگولیٹر سے غفلت کی مرتکب ائیرلائن کو بھاری جرمانے کی درخواست کی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے کی پرواز

پڑھیں:

بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔ پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم
  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • ’لاہور میں جرمانہ 200، کراچی میں 5000‘، شہری ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • بابر اعظم کا نیا سنگ میل ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز بن گئے
  • کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے زاہدان تا کوئٹہ فلائٹ کا افتتاح
  • کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران ایئر کی پہلی پرواز کا خیر مقدم
  • ہمیں افغانستان کو ساتھ ملانا چاہیے تھا بجائے کہ وہ بھارت جاتا، فضل الرحمان