تیسری عالمی جنگ کسی بھی وقت شروع ہوسکتی ہے، نتن گڈکری
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
بھارتی وزیر نے اپنی تقریر میں سپر پاورز کی آمریت اور مطلق العنان فطرت پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آہنگی اور محبت کے احساس میں کمی آرہی ہے، انسانیت کا تحفظ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ناگپور میں کتاب "بیونڈ بارڈرز" کی تقریب رونمائی کے دوران بھارتی وزیر نتن گڈکری نے عالمی تنازعات اور انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تصادم کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان روس اور یوکرین کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پس منظر میں کسی بھی وقت عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ نتن گڈکری نے کہا کہ آج کی جنگ صرف فوجیوں تک محدود نہیں ہے بلکہ میزائل، ڈرون اور انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عام شہریوں کو براہ راست نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
نتن گڈکری نے اپنی تقریر میں سپر پاورز کی آمریت اور مطلق العنان فطرت پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آہنگی اور محبت کے احساس میں کمی آرہی ہے، انسانیت کا تحفظ مشکل ہوتا جا رہا ہے، عام شہری بھی جنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔ میزائل حملے اب شہری بستیوں تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ صرف فوجی نہیں ہوتی، اب اخلاقی اور معاشرتی جنگیں بھی لڑی جا رہی ہیں۔ نتن گڈکری کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران اور یورپ میں روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی تنازع کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بھارت کو اپنے اسٹریٹجک نقطہ نظر پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سفارت کاری میں امن کے اقدامات کو ترجیح دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غور کرنا ہوگا کہ ہماری خارجہ پالیسی انسانیت کے تحفظ میں کس طرح مددگار ہو سکتی ہے۔ نتن گڈکری نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سچائی، عدم تشدد اور امن کا پیامبر رہا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ بھارت عالمی فورمز پر امن اور ہم آہنگی کی کوششوں کی قیادت کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ رہا ہے
پڑھیں:
آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟
جے ایس بینک نے پاکستان میں ایپل کے تازہ ترین آئی فون 17 ماڈلز کے لیے آسان اقساط پر خریداری کی سہولت متعارف کرادی ہے۔
اس پیشکش کے تحت صارفین اب 0 فیصد مارک اپ کے ساتھ 12 ماہ تک کی قسطوں میں نیا آئی فون خرید سکتے ہیں، جبکہ قسطوں کی مدت 36 ماہ تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایپل کے جدید ترین اسمارٹ فونز کو زیادہ سے زیادہ صارفین کے لیے قابلِ رسائی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے
یہ اسکیم آئی فون 17 کی مکمل لائن اپ پر لاگو ہے، جس میں آئی فون 17، آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 پرو میکس، اور آئی فون ایئر شامل ہیں۔
تمام ماڈلز مختلف اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہیں تاکہ صارف اپنی ضرورت اور بجٹ کے مطابق انتخاب کر سکے۔
جے ایس بینک کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت صرف اہل کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے، جو بینک کی مقررہ شرائط پر پورا اترتے ہوں۔
مزید پڑھیں:آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری
بینک کے اعلامیے کے مطابق آئی فون 17 کی بکنگ صرف بینک کے کال سینٹر کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
’اگر کوئی صارف آئی فون 17 پرو میکس حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن مکمل رقم فوری طور پر ادا نہیں کرنا چاہتا، تو یہ 0 فیصد مارک اپ پر قسطوں کا پلان ایک موزوں متبادل فراہم کرتا ہے۔‘
تاہم ماہرین کی تجویز ہے کہ صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھانے سے پہلے پی ٹی اے کی منظوری، ممکنہ خفیہ چارجز اور کریڈٹ کارڈ کی شرائط ضرور چیک کرلیں۔
بینک کا 12 ماہ کا پلان سہولت اور لاگت کے لحاظ سے بہترین متوازن آپشن سمجھا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی فون پی ٹی اے جے ایس بینک کال سینٹر کریڈٹ کارڈ ماڈلز مارک اپ