چین میں مقیم پاکستانی شہری کا سیلاب کے وقت شاندار دوستی کا عملی مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز

گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی رونگ جیانگ کاؤنٹی میں شدید سیلاب کے بارے میں جان کر پاکستان سے تعلق رکھنے والے خرم شہزاد نے فوراً کاؤنٹی کے لئے ایک ٹرک امدادی سامان بھیجا۔یہ کاؤنٹی ویلیج سپر لیگ کی جائے آغاز ہے۔


جون کے آخر میں رونگ جیانگ مسلسل بارشوں کی وجہ سے شدید سیلاب کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔ سیلاب پر قابو پانے اور خشک سالی سے نجات کے مقامی ہیڈ کوارٹرز نے ملک کے 4درجاتی موسمیاتی انتباہی نظام میں سیلاب سے نمٹنے کے سب سے اعلیٰ سطح یعنی اول درجے کا ہنگامی ردعمل نافذ کر دیا تھا۔
کاؤنٹی کی دولیو دریا میں ایک موقع پر 253.

06 میٹر پانی کی سطح ریکارڈ کی گئی اور پانی کی رفتار 8 ہزار مربع میٹر فی سیکنڈ تھی جو کہ 251.5 میٹر کی ضمانت شدہ سطح سے 1.56 میٹر زیادہ تھی۔
سیلاب کے پانی کے پیچھے ہٹ جانے کے بعد مقامی حکام اور رہائشی مٹی صاف کرنے اور بتدریج پیداواری اور روزمرہ کی زندگی کو بحال کرنے میں مصروف ہیں۔


28 جون کو شہزاد نے دویین پر سیلاب کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں، گاڑیاں بہہ گئی تھیں اور گھروں میں پانی داخل ہوا تھا۔ یہ مناظر دیکھ کر تقریباً 20سال سے چین میں مقیم شہزاد مدد کرنے کے لئے بےچین ہوگیا۔
خرم شہزاد نے کہا کہ جب پاکستان کو مشکلات پیش آتی ہیں تو چین ہمیشہ مدد کے لئے آگے آتا ہے۔ ہم ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے انہوں نے رونگ جیانگ جانے کا فیصلہ کرلیا جو ویلیج سپر لیگ کے لئے مشہور چھوٹی پہاڑی کاؤنٹی ہے اور اب 50برسوں میں بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔
گوئی ژو پہنچ کر انہوں نے فوری طور پر سامان جمع کیا۔ انہوں نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے وہ سب کچھ لیا جو رونگ جیانگ کو درکار تھا۔ فوری نوڈلز، خالص دودھ، تولیے اور ٹشو، یہ روزمرہ کی اشیاء دویون شہر کی ایک سپرمارکیٹ کے گودام سے ٹرک پر لادی گئیں جو رونگ جیانگ جا رہا تھا۔


یہاں پہنچ کر جب انہوں نے دیکھا کہ سڑکیں صاف کی جا رہی ہیں تو انہوں نے ابتدائی طور پر سوچا کہ وہ کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔ لیکن مقامی حکام، رہائشیوں اور ریسکیو ٹیموں کو ایک ساتھ کام کرتے دیکھ کر وہ چین کی آفت میں امداد کی کارکردگی اور ملک کی یکجہتی پر دنگ رہ گئے۔
شہزاد پہلی بار 2006 میں چین آئے تاکہ چین کے مشرقی صوبے ژےجیانگ صوبے کے یی وو شہر میں چھوٹے سامان کا کاروبار کریں۔ انہوں نے چینی سامان پاکستان میں بیچا اور بعد میں چینی صارفین کے لئے انڈونیشیا اور تھائی لینڈ سے عود درآمد کی۔


خرم شہزاد نے کہا کہ بہت سے چینی مجھ پر اعتماد کرتے ہیں کیونکہ میں پاکستانی ہوں۔ ہماری دوستی باہمی ہے۔
2008 میں ایک دوست کے تعارف کرانے پر ان کی ملاقات دویون کی ایک لڑکی سے ہوئی۔ اب ان کے 3بچے چین میں بڑے ہو چکے ہیں۔ یی وو میں تقریباً 2سال گزارنے کے بعد وہ چین کو اپنا دوسرا گھر سمجھنے لگے ہیں۔
وہ اکثر تنہا رہنے والے بزرگوں اور پیچھے رہ جانے والے بچوں کو عطیات دیتے ہیں، جب پاکستان میں سیلاب آئے تو واپس نہ جا سکنے کے باوجود انہوں نے فوری طور پر رقم عطیہ کی۔ اس بار انہوں نے خاص طور پر اپنے سٹور کو چند دنوں کے لئے بند کر دیا۔


انہوں نے کہا کہ وہاں مدد کی ضرورت تھی۔ جو کچھ ہم نے کیا وہ کچھ خاص نہیں تھا۔سامان اتارنے کے بعد وہ مدد کے لئے مزید رکناچاہتے تھے لیکن اپنے بچے کی بیماری کی وجہ سے واپس جانا پڑا۔
واپس روانگی سے قبل مقامی لوگوں نے انہیں دعوت دی کہ جب شہربحال ہو جائے تو ویلیج سپر لیگ دیکھنے آئیں۔
“پاکستانی بھائی رونگ جیانگ کی مدد کر رہے ہیں” کے عنوان سے سوشل میڈیا ویڈیو کے نیچے “چین-پاکستان دوستی ہمیشہ قائم رہے گی” جیسے تبصرے آ رہے ہیں۔ یی وو سے رونگ جیانگ تک شہزاد نے چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کی داستان لکھی جو ان کے سٹور کی عود کی طرح وقت کے ساتھ مزید خوشبو دار اور پائیدار ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت اور اسٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک حوالدار لالک جان شہید:کسی بھی محاذ پر آخری لمحے تک بہادری و دفاع کی اعلیٰ ترین مثال جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے پنجاب میں بارش کا رواں اسپیل کب تک جاری رہے گا؟ پی ڈی ایم اے نے بتا دیا سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے نئے ضوابط 2025ء کا اجرا یہ وقت خاموشی کا نہیں،بیداری کا ہے،نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں،محمد عارف کراچی: لیاری میں عمارت گرنےکے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری، جاں بحق افرادکی تعداد 27 ہوگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیلاب کے چین میں

پڑھیں:

پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 جون 2026 کے لیے مختلف عالمی کرنسیوں کے پاکستانی روپے کے مقابلے میں تازہ ریٹس جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی سابقہ سطح کے قریب برقرار ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ، یورو اور خلیجی ممالک کی کرنسیاں بھی مستحکم رجحان دکھا رہی ہیں۔

امریکی ڈالر کی قیمت
اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کی انٹربینک شرح 278.46 روپے رہی۔ مالیاتی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت گزشتہ کئی ماہ سے 278 سے 280 روپے کے درمیان گردش کر رہی ہے، جس سے زرمبادلہ مارکیٹ میں استحکام کا تاثر مل رہا ہے۔

سعودی ریال اور اماراتی درہم
سعودی ریال 74.19 روپے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 75.82 روپے پر برقرار رہا۔ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے باعث ان کرنسیوں کی اہمیت پاکستانی معیشت کے لیے بہت زیادہ ہے۔

یورو اور برطانوی پاؤنڈ
یورو کی قیمت 324.40 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 375.18 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ یورپ اور برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ اور وہاں مقیم پاکستانی خاندانوں کے لیے ان کرنسیوں کی قیمتیں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں۔

دیگر اہم کرنسیاں
کینیڈین ڈالر 201.19 روپے، آسٹریلوی ڈالر 200.03 روپے، قطری ریال 76.39 روپے، بحرینی دینار 738.61 روپے اور کویتی دینار 907.63 روپے کی سطح پر رہا، جو بدستور پاکستانی روپے کے مقابلے میں سب سے مہنگی کرنسیوں میں شامل ہے۔

آج کے نمایاں کرنسی ریٹس

امریکی ڈالر: 278.46 روپے
سعودی ریال: 74.19 روپے
اماراتی درہم: 75.82 روپے
قطری ریال: 76.39 روپے
یورو: 324.40 روپے
برطانوی پاؤنڈ: 375.18 روپے
کینیڈین ڈالر: 201.19 روپے
آسٹریلوی ڈالر: 200.03 روپے
کویتی دینار: 907.63 روپے
بحرینی دینار: 738.61 روپے
عمانی ریال: 723.26 روپے

ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں روپے کی قدر کا انحصار ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر، درآمدی ادائیگیوں اور عالمی مالیاتی رجحانات پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری مختلف ممالک کیلیے وبال جان بن گئے
  • دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری مختلف ممالک  کیلیے وبال جان بن گئے
  • اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد