’چین کسی کو بھی پاکستان کی سرحدوں یا خودمختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا‘
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
’چین کسی کو بھی پاکستان کی سرحدوں یا خودمختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا‘ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ(آئی پی ایس) چین کا پاکستان سے غیر متزلزل اتحاد، بھارت کے خلاف عسکری کشیدگی پر واضح پیغام: ’’پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں‘‘
حالیہ پاک بھارت عسکری جھڑپوں کے بعد چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے غیر متزلزل اتحاد کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے اسے ”آہنی دوست“ قرار دیا اور اس کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بیجنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا کہ ’چین سے نہ الجھیں۔‘
چین اور پاکستان کے درمیان عسکری اشتراکِ عمل، بالخصوص جدید چینی دفاعی ٹیکنالوجی کے استعمال نے عالمی طاقتوں کو حیران کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی خارجہ پالیسی کے ممتاز ماہر اور سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وِکٹر ژیکائی گاؤ نے اس جھڑپ کو چین پاکستان دفاعی تعاون کی گہرائی کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعہ چین کی عالمی سطح پر ابھرتی عسکری برتری کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان ایئر فورس نے اس کارروائی میں جو ہتھیار استعمال کیے، وہ بڑی حد تک چین میں تیار شدہ یا چین اور پاکستان کے اشتراک سے بنائے گئے تھے، جو دونوں ممالک کے درمیان آپریشنل اتحاد کی نئی بلندیوں کو ظاہر کرتا ہے۔
وکٹر گاؤ نے چین کے تیار کردہ جے-10 سی طیاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جنگی جہاز یورپی اور روسی طیاروں سے کہیں بہتر ثابت ہوئے۔ ان کے بقول یہ صرف ایک تکنیکی کامیابی نہیں بلکہ عالمی طاقتوں خصوصاً امریکہ اور اس کے اتحادیوں ے لیے ایک واضح تذکیر ہے کہ اب چین کی عسکری صلاحیت دنیا کی بہترین طاقتوں میں شامل ہو چکی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ چین کے خلاف کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا مداخلت کے ”سنگین نتائج“ برآمد ہوں گے۔
وِکٹر گاؤ نے زور دے کر کہا کہ چین پاکستان تعلقات اب صرف نظریاتی یا سفارتی حد تک محدود نہیں رہے بلکہ ایک مکمل عملی عسکری اتحاد میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’چین کبھی بھی کسی ملک کو پاکستان کی سرحدوں یا خودمختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی۔
عالمی سطح پر وِکٹر گاؤ نے امریکی قیادت میں قائم ”کواڈ“ اتحاد اور صدر بائیڈن کی سرد جنگ جیسی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسیاں دنیا میں پراکسی جنگوں اور عدم استحکام کو ہوا دیتی ہیں۔ انہوں نے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوطرفہ اور نسبتاً غیر مداخلتی حکمتِ عملی کو کم نقصان دہ قرار دیا۔
وِکٹر گاؤ نے غزہ میں اسرائیلی حملوں پر امریکہ کی خاموشی اور شراکت داری کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’یہ انسانیت پر ایک شرمناک داغ ہے۔‘ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ انصاف، امن اور رحم دلی کی پالیسی اپنائے، نہ کہ دنیا بھر میں جنگ و جدل کو فروغ دے۔
اپنے بیان کے اختتام پر وکٹر گاؤ نے کہا کہ یہ پورا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ چین اب صرف ایک علاقائی طاقت نہیں بلکہ ایک ابھرتی ہوئی عالمی قوت ہے۔ اس کی پاکستان کے ساتھ شراکت داری محض علامتی نہیں بلکہ ایک مضبوط حکمتِ عملی ہے جو کسی بھی بیرونی دباؤ سے مرعوب نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ’ہماری ٹیکنالوجی جنگ میں آزمودہ ہے، ہمارے اتحاد پائیدار ہیں، اور اشتعال انگیزی کے لیے ہماری برداشت محدود ہے۔‘
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریورپی ملک مالٹا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا یورپی ملک مالٹا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت ،ڈپٹی کمشنر و سنیئر اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کادبنگ اقدام ،17کروڑ سے زائد کی ریکوری کے حتمی... اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کسی بھی وقت آ سکتی ہے ، سلمان اکرم راجہ کا بڑا دعوی حیدرآباد میں 40من وزنی بیل جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، 50لاکھ میں فروخت پی ایس ایل 10کے فائنل میں پاک بحریہ کو شاندار خراجِ تحسین، اعلی شخصیات کی شرکت پی ایس ایل فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو 202 رنز کا ہدف
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کی
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔