سکندر رضا کی جگہ ہوتا تو میچ مس کر دیتا، فخر زمان
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
پی ایس ایل 10 فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر لاہور قلندرز نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا، اس موقع پر مختلف کھلاڑیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ سکندررضا طویل سفر کر کے آئے اور بہترین کھیلے، فخر زمان بولے سکندر رضا نے بہت قربانی دی، میں ان کی جگہ ہوتا تو میچ مس کر دیتا۔
سلمان مرزا نے کہا کہ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کی کپتانی شاندار رہی، ہمارے لیے سارے میچز ہی فائنل تھے۔
حارث رؤف بولے کسی ایک پر نہیں پوری ٹیم پر بھروسہ کرتے ہیں، ٹورنامنٹ جس طرح کھیلے کبھی نہیں لگا ہم ٹائٹل نہیں جیت سکتے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔