WE News:
2025-07-12@13:04:17 GMT

پی ایس ایل 10، کس کھلاڑی کو کونسا ایوارڈ ملا؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

پی ایس ایل 10، کس کھلاڑی کو کونسا ایوارڈ ملا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے اختتام پر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز کو ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

حسن نواز نے 10 اننگز میں 57 کی اوسط اور 162.19 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 399 رنز اسکور کیے، جس میں ایک سینچری اور 3 نصف سینچریاں شامل تھیں۔ انہیں بیسٹ بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی دیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 12 اننگز میں 449 رنز بنا کر حنیف محمد کیپ حاصل کی۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 152.

20 اور اوسط 37.41 رہی، جس میں 3 نصف سینچریاں اور ایک سینچری شامل تھی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل، ٹاس سے محض 10 منٹ پہلے اسٹیڈیم پہنچنے والے سکندر رضا کی دلچسپ کہانی

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے فضل محمود کیپ حاصل کی۔ انہوں نے 12 میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں اور بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 163 رنز اسکور کیے اور 17 وکٹیں حاصل کیں، انہیں بیسٹ آل راؤنڈر کا اعزاز دیا گیا۔

لاہور قلندرز کے ابھرتے ہوئے اوپنر محمد نعیم کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ انہوں نے 12 اننگز میں 316 رنز بنائے، جن میں 3 نصف سینچریاں شامل تھیں۔ پشاور زلمی کے وکٹ کیپر محمد حارث نے 10 میچز میں 12 شکار کیے اور 247 رنز بھی اسکور کیے۔ انہیں بیسٹ وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

زلمی کے فیلڈر عبدالصمد نے صرف 5 میچز میں 9 کیچز پکڑ کر بیسٹ فیلڈر کا اعزاز حاصل کیا۔ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں میچ وننگ اننگز کھیلنے پر کوسال پریرا (لاہور قلندرز) کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا

ٹورنامنٹ کے دوران کھیل کے جذبے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے اعتراف میں پشاور زلمی کو ’اسپرٹ آف کرکٹ‘ ایوارڈ دیا گیا۔

پی ایس ایل 10 ایوارڈز کی مکمل فہرست:

پلیئر آف دی فائنل: کوسال پریرا (لاہور قلندرز)

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)

بیسٹ بیٹر: حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)

بیسٹ بولر: ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) – 17 وکٹیں

بیسٹ وکٹ کیپر: محمد حارث (پشاور زلمی)

بیسٹ فیلڈر: عبدالصمد (پشاور زلمی)

ایمرجنگ پلیئر: محمد نعیم (لاہور قلندرز)

بیسٹ آل راؤنڈر: فہیم اشرف (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)

حنیف محمد کیپ (سب سے زیادہ رنز): صاحبزادہ فرحان (اسلام آباد یونائیٹڈ)

فضل محمود کیپ (سب سے زیادہ وکٹیں): شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)

اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ: پشاور زلمی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشاور زلمی پی ایس ایل پی ایس ایل 10 حسن نواز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوسال پریرا لاہور قلندرز محمد حارث

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پشاور زلمی پی ایس ایل پی ایس ایل 10 حسن نواز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوسال پریرا لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آف دی ٹورنامنٹ لاہور قلندرز قرار دیا گیا پی ایس ایل 10 پلیئر آف دی پشاور زلمی حسن نواز حاصل کی

پڑھیں:

بھارت؛ ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار کو والد نے گولی مار کر قتل کردیا؛ حیران کن وجہ

بھارت میں ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی 25 سالہ رادھیکا یادو کو ان کے والد نے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گروگرام میں ٹینس کھلاڑی کی گولی لگی لاش ان کے گھر کے فرسٹ فلور سے ملی۔ ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔

اگر اہل خانہ ٹینس کھلاڑی کو بروقت اسپتال منتقل کرتے تو جان بچائی بھی جا سکتی تھی۔ رادھیکا نے ریاستی سطح پر کئی اعزازات اپنے نام کیے تھے۔ 

قتل کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ رادھیکا یادیو اور ان کے والد کے درمیان ایک ویڈیو ریل پر جھگڑا ہوا تھا۔

رادھیکا کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ریل پر ان کے والد سخت ناراض تھے اور غصے میں آکر اپنے لائسنس شدہ ریوالور سے بیٹی پر 3 گولیاں چلا دیں۔

پولیس نے رادھیکا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • نوواک جوکووچ ومبلڈن 2025 سے باہر، جینک سِنر نے فائنل میں جگہ بنا لی
  • دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان، کون سے کھلاڑی شامل ہیں؟
  • مصر کے جونیئر اسکواش چیمپئن محمد ذکریا کو پاکستان کیجانب سے اسپانسرشپ مل گئی
  • وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد شہید کیے جانے کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
  • بھارتی خاتون ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو باپ کے ہاتھوں قتل
  • محرم الحرام کے انتظامات، شیعہ علما کونسل نے مریم نواز کیلئے امام حسینؑ امن ایوارڈ دیدیا
  • 5 گیندوں پر 5 وکٹیں، آئرش بالر نے اہم ریکارڈ قائم کر دیا
  • کوئٹہ سے لاہور جانے والی بسوں کے 9 مسافر اغوا کے بعد قتل
  • بھارت؛ ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار کو والد نے گولی مار کر قتل کردیا؛ حیران کن وجہ
  • لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف شاہین آفریدی کی ٹیم میں عدم شمولیت پر بول پڑے