سکندر رضا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جبڑوں سے فتح چھین لی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور قلندرز کو تیسری بار پاکستان سپر لیگ کا چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اسکندر رضا فائنل میچ میں ٹاس سے صرف 10 منٹ قبل اسٹیڈیم میں پہنچے تھے۔
انگلینڈ سے 10 گھنٹے سفر کرکے وہ لاہور پہنچے، انہوں نے سفر کے بعد آرام بھی نہیں کیا، سیدھا اسٹیڈیم گئے اور 7 گیندوں پر 22 رنز بناکر لاہور قلندرز کو جتوا دیا.
وہ گذشتہ ہفتے اپنی قومی ٹیم زمبابوے کی طرف سے ٹیسٹ میچ کھیلنے انگلینڈ گئے تھے۔
پی ایس ایل 10 کے فائنل میں 2 اوورز قبل ایسا لگ رہا تھا کہ لاہور قلندر میچ ہار گیا ہے تاہم سکندر رضا نے میچ کا پانسا پلٹ کررکھ دیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جبڑوں سے فتح چھین کی۔
یاد رہے کہ سیزن 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی ایس ایل زمبابوے سکندر رضا لاہور قلندرزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل زمبابوے لاہور قلندرز لاہور قلندرز
پڑھیں:
’ناقابلِ شکست پاکستان‘ ہاکی ایشیا کپ انڈر 18 کے فائنل میں پہنچ گیا
کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان نے ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آوٹ پر شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چین کے شہر داژو میں جاری ہاکی ایشیا کپ انڈر18 میں پاکستان کی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ مقررہ وقت تک 3-3 گول سے برابر رہا، پنلٹی شوٹ آؤٹ پر قومی ٹیم نے حریف ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
پاکستان انڈر18 ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان نے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست سے دو چار کیا۔
سری لنکا کیخلاف پاکستان نے 0-9 سے یک طرفہ طور پر مقابلہ اپنے نام کیا، بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کو 3-6 سے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ میزبان چین کو پاکستان نے 1-2 سے شکست دی۔
ایونٹ کا فائنل مقابلہ 13 جولائی کو داژو نیشنل ہاکی ٹریننگ سینٹر میں کھیلا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی کے بچے پُرامن رہیں تو ٹھیک ہے : فیصل کریم کنڈی