پشاور ، مرغی کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ،شہریوں میں تشویش
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
پشاور( نیوز ڈیسک) پشاور میں مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا ہے، زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ دن میں 90 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد مرغ منڈی میں نرخ 450 روپے تک پہنچ گئے۔
پشاور میں مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، مرغی کی قیمتوں کا گراف دوبارہ اوپر جانے لگا، پانچ دنوں میں زندہ مرغی کی قیمت 90 روپے اضافے سے 450 روپے اور گوشت 575 سے بڑھ کر 720 روپے کلو ہوگیا۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کی وجہ پنجاب کے پولٹری فارم میں مرغیوں کی کمی ہے جبکہ فی دن کا چوزہ بھی مہنگا ملنا مرغی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔
ڈیلرز کے مطابق مرغی کے ریٹ پنجاب میں کھلتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹریشن اور دیگر اخراجات لگا کر ہر روز نرخ مقرر کرتی ہے۔
مزید پڑھیں :حمیرا اصغر کی آخری گفتگو اور کرایہ؟فلیٹ مالک کا بڑاانکشاف
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مرغی کی قیمت
پڑھیں:
مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیاء سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ رواں مالی سال 2025-26 کے دوسرے ہفتے میں بھی ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.95 فیصد اضافہ جب کہ اس سے پچھلے ہفتے بھی 0.73 فیصد اضافہ ہو تھا۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 1.23 فیصد رہی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیاء سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
حالیہ ایک ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں 2.79 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 6.25 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 13.45 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 2.36 فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 1.89 فیصد، چینی کی قیمتوں میں 1.90 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 0.84 فیصد اور چکن کی قیمتوں میں 22.61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کی قیمتوں میں 2.56 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.81 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.41 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.20 فیصد، وناسپتی گھی کی قیمتوں میں 0.02 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 0.02 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.06 فیصد اضافے کے ساتھ منفی 1.83 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.10 فیصد اضافے کے ساتھ منفی 2.79 فیصد رہی۔
اسی طرح 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.99 فیصد اضافے کے ساتھ منفی 1.41 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.02 فیصد اضافے کے ساتھ منفی 0.59 فیصد رہی جب کہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ منفی 0.04 فیصد رہی ہے۔