وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، افرادی قوت، قانونی تعاون، اور تعلیم کے شعبے میں اشتراک کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عشائیہ میں سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی، سابق چیف جسٹس شیخ اسحاق البوسیدی، عمان حکومت کے قانونی مشیر شیخ عبدالعزیز البوسیدی، ممتاز کاروباری شخصیت شیخ عبدالمالک البوسیدی، اور پاکستان اسکول سسٹم عمان کے چیئرمین جناب امیر حمزہ نے شرکت کی۔
سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ندیم اسلم چوہدری اور شہباز ظہیر نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے عمانی مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں پر قائم ہیں، اور وقت کے ساتھ یہ تعاون مزید گہرا ہو رہا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت کی منتقلی، ہنر کی تربیت اور سرمایہ کاری جیسے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔ مہمانوں نے حکومت پاکستان کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید وسعت اختیار کریں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمان کے
پڑھیں:
وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ طے
سٹی 42 : وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا۔
اپٹما پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی اور وزارت فوڈ سیکیورٹی نے معاہدے پر دستخط کر دیے، معاہدے پر وزیر غذائی تحفظ اور چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے دستخط کیے۔ اس کے علاوہ چیئرمین اپٹما نارتھ اسد شفیع اور چیئرمین کاٹن کمیٹی نے بھی معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے مطابق ٹیکسٹائل ملز حکومت کو کاٹن سیس کی مد میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی ادائیگی کریں گی، کاٹن سیس 4 اقساط میں ادا کیا جائے گا۔ اپٹما ٹیکسٹائل ملز کا ڈیٹا کاٹن کمیٹی کو فراہم کرے گی، اپٹما تمام ٹیکسٹائل ملز کے ساتھ تنازع کو حل کرے گی، اپٹما کاٹن سیس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے گی، تاخیر سے کاٹن سیس ادائیگی پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار کی آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ سے ملاقات, اعلیٰ سطحی سیاسی روابط بڑھانے پر اتفاق
چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا کہ حکومت کپاس کی فصل کی بحالی کے لیے پالیسی اقدامات اٹھا رہی ہے، کپاس کی بیج کی درآمد کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، کپاس کی قلت کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر متاثر ہوا ہے، کپاس کی فصل سے لاکھوں کسانوں کا روزگار وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اربوں ڈالر کی کاٹن امپورٹ کرنے پر مجبور ہے،امید ہے اس معاہدے سے حالات بہتر ہوں گے اور زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔
کامران ٹیسوری کا اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کا اعلان، جنازہ گورنر ہاؤس میں ہوگا