ناؤرو کے صدر چین کےساتھ تعلقات کے حوالے سے پرامید
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ناؤرو کے صدر چین کےساتھ تعلقات کے حوالے سے پرامید WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ :ناؤرو کے صدرڈیوڈ ایڈیون نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کا ترقی کا تجربہ قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ہونے کے ناطے میرا فرض ہے کہ میں چین سے سیکھنے کی کوشش کروں ،نہ صرف ملکی ترقی کے حوالے سے چینی تعاون حاصل کروں بلکہ چینی عوام کے بنیادی اقدار سے بھی رہنمائی لوں۔ یہی اقدار ہیں جن کی رہنمائی میں چینی عوام نے پورے معاشرے کی ترقی کو فروغ دیا، کروڑوں لوگوں کو غربت سے باہر نکالا اور چین کو جدید ترین ممالک میں سے ایک بنایا ہے۔
ایڈیون نے کہا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے ناؤرو نے ترقی اور معاشی نمو میں بہت شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہم چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں پر اعتماد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناؤرو اور چین کے رہنماؤں کی حیثیت سے میرا اور صدر شی جن پھنگ کا مقصد دونوں حکومتوں اور عوام کو قریب لانا اور یکجہتی پر مبنی مستقبل کی تعمیر ہے ۔ یہی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تصور ہے۔
خصوصی انٹرویو میں صدر ایڈیون نے کہا کہ اگرچہ ناؤرو اور چین سمندر کے پار واقع ہیں لیکن تاریخ اور حقائق دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مضبوطی سے جوڑتے ہیں۔ صدر ایڈیون نے کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ ناؤرو تاریخ کے صحیح رخ پر ہے، اور یہ کہ دونوں ممالک مشترکہ خوشحالی اور ترقی کے نئے باب کے لیے نئی قوت کا اضافہ کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کا گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو دانش مندانہ ہے، وزیر اطلاعات سرکاری اداروں کے مجموعی نقصانات 59کھرب روپے سے تجاوز کرگئے احبابِ فکر و عمل تنظیم کی شجر کاری مہم – سرسبز پاکستان کی جانب ایک مثبت قدم چین-پاکستان زرعی تعاون دو طرفہ ترقی اور مشترکہ فوائد کو فروغ دے رہا ہے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے، عاطف اکرام... ملک میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی، رپورٹ جاری
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ناو رو
پڑھیں:
اسلام آباد؛ ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے شہری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم عاقب نعیم کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہمعدالت نے ملزم عاقب نعیم ک 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ملزم عاقب نعیم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکٹر آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا۔
تھانہ آئی نائن پولیس نے واقع کا مقدمہ ایس آئی محمد اشفاق کی مدعیت میں دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج کیا تھا۔