تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب اور عالمی امن و ترقی کے لیے ایک اہم محرک ہے، چینی میڈیا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز

بیجنگ :عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس کے موقع پر،سی جی ٹی این اور رین من یونیورسٹی آف چائنا نے مشترکہ طور پر دنیا کے 41 ممالک کے 12,000 جواب دہندگان پر مشتمل ایک سروے کیا۔ سروے میں جواب دہندگان نے عمومی طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب کی ترقی اور عالمی امن و ترقی کے فروغ میں ایک اہم محرک ہے ۔ یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ گلوبل سولائزیشن انیشٹیو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ممالک کے درمیان ایک وسیع اتفاق رائے بن گیا ہے۔

سروے میں، 90.

8 فیصد جواب دہندگان نے اتفاق کیا کہ تنوع کا احترام ایک بنیادی اصول ہے جس پر بین الاقوامی برادری کو عمل کرنا چاہیے۔ 90.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ 88.5 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ ثقافتی جدت اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ روایت کا تحفظ۔ 89.4 فیصد جواب دہندگان نے تمام ممالک کے لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ 88.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ

ممالک کو اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہوں اور سماجی نظاموں کا انتخاب کرنے کا حق ہے ۔ 89.8 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ مختلف ثقافتوں کے درمیان تبادلے نے بنی نوع انسان کی مشترکہ ترقی کو فروغ دیا ہے۔ 89.4 فیصد افراد نے اتفاق کیا کہ بین الاقوامی ثقافتی تبادلے تمام ممالک کے لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں اور 81.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ چینی ثقافت کا عالمی اثر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور کی عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 10لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم اگلی خبرچین کا14واں پانچ سالہ منصوبہ : معدنیات کی دریافت کا ہدف قبل از وقت مکمل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیا چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے، چینی وزیر خارجہ چین عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں، چینی وزیراعظم متنوع تہذیبیں دنیا کی حقیقی فطرت ہیں، چینی صدر چین کا14واں پانچ سالہ منصوبہ : معدنیات کی دریافت کا ہدف قبل از وقت مکمل برکس تعاون اقتصادی ترقی کا نیا وسیع میدان کھولے گا ، چینی وزارت خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے درمیان تبادلے تہذیبوں کے کے لیے

پڑھیں:

چین  دوسرے ممالک کے ساتھ کھلے پن کو وسعت دے گا ، چینی وزیر اعظم

ریو ڈی جنیرو: چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔بدھ کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ 80 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے اقوام متحدہ نے عالمی امن و امان کو برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بین الاقوامی صورتحال جتنی پیچیدہ ہو گی، اقوام متحدہ کے وقار کو برقرار رکھنا اتنا ہی اہم ہے۔ چین عالمی حکمرانی میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کو مضبوطی سے برقرار رکھتا ہے اور حقیقی کثیر الجہتی کو فروغ دینے اور اقوام متحدہ کے مقاصد کو بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ ایک ذمہ دار بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے چین  دوسرے ممالک کے ساتھ کھلے پن کو وسعت دے گا ، مواقع کا اشتراک جاری رکھے گا اور  مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے کوشش کرے گا۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ تین گلوبل انیشی ایٹوز اقوام متحدہ کے اہداف سے انتہائی مطابقت رکھتے ہیں اور چین نے ہاٹ اسپاٹ ایشوز کے سیاسی تصفیے کو فروغ دینے، بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی نظام میں اصلاحات اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اقوام متحدہ چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے، کثیر الجہتی کی حمایت، یکطرفہ پسندی کی مخالفت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا خواہاں ہے۔اسی دن لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں برازیل میں چینی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے ایک سمپوزیم میں بھی شرکت کی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس میں شرکا کا اظہار خیال
  • متنوع تہذیبیں دنیا کی حقیقی فطرت ہیں، چینی صدر
  • چین کے تجربہ سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، عطا تارڑ: فیک نیوز کیخلاف اشتراک پر اتفاق
  • پا ک چین سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور ہے. عطاتارڑ
  • بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق
  • تہذیبوں کے مابین مکالمہ ہی عالمی امن کی بنیاد ہے: عطاء تارڑ 
  •   عطاء تارڑ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ پہنچ گئے
  • امریکی ٹیرف پالیسی عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے نقصان دہ
  • چین  دوسرے ممالک کے ساتھ کھلے پن کو وسعت دے گا ، چینی وزیر اعظم