معاون خصوصی طارق فاطمی نے روس کے نائب وزیراعظم اور روسی قیادت کو پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچاتے ہوئے زور دیا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر خیرسگالی پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی مثبت رفتار کو یقینی بنارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس قدرتی اتحادی ہیں جب کہ صدر ولادیمیر پیوٹن پاکستان کو معیشت اور توانائی کے شعبوں میں اہم اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتے ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی قیادت میں معاون خصوصی صنعت و پیداوار و فوکل پرسن برائے پاکستان اسٹیل ملز ہارون اختر خان سمیت وفد نے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک سے ماسکو میں ملاقات کی۔

معاون خصوصی طارق فاطمی نے روس کے نائب وزیراعظم اور روسی قیادت کو پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچاتے ہوئے زور دیا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر خیرسگالی پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی مثبت رفتار کو یقینی بنارہی ہے۔ ملاقات کے دوران فریقین نے سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعاون کے علاوہ توانائی، کمیونیکیشن صنعتی اور زرعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان روسی فیڈریشن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، روس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر روس کے مستحکم کردار کا خواہشمند ہے۔ کراچی میں نئے اسٹیل ملز منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور روس کے تاریخی تعلقات کی علامت ہے اور مستقبل کے تعاون کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔

واضح رہے کہ 13 مئی کو پاکستان اور روس نے کراچی میں نئی اسٹیل ملز کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کا اعلان پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی ایک پریس ریلیز میں کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں، بشمول سیاسی، تجارتی، معاشی، توانائی، رابطہ کاری، صنعتی اور زرعی تعاون کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ جنوبی ایشیا، افغانستان اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ جغرافیائی اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، مئی میں بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران روس نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی۔

ملاقات کے دوران روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے ستمبر 2024 میں اپنے دورہ پاکستان اور اکتوبر 2024 میں اسلام آباد میں منعقدہ ایس سی او سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا خوشگوار انداز میں ذکر کیا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق روسی نائب وزیرِ اعظم نے دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اہم رابطہ کاری منصوبوں، جیسے ازبکستان، پاکستان اور روس کے درمیان ریلوے رابطہ اور اگست 2025 میں پاکستان اور روس کے درمیان پائلٹ کارگو ٹرین چلانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ روس کے نائب وزیراعظم نے بتایا کہ صدر پیوٹن پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے حق میں ہیں اور وہ اگست میں چین کے شہر تیانجن میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شہباز شریف سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان اور روس کے درمیان روس کے نائب وزیراعظم معاون خصوصی دونوں ممالک طارق فاطمی کے ساتھ دو طرفہ

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا
  • چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر
  • پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار